🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. وذكر أن أبا حنيفة قال: ينجس الماء
جب پانی دو قُلّے تک پہنچ جائے (تو اس کی طہارت اور نجاست کا بیان)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37248 ترقیم الشثری: -- 38847
٣٨٨٤٧ - حدثنا هشيم عن ايوب (١) ابي العلاء حدثنا قتادة عن انس قال: قال النبي ﷺ:"من نسي صلاة او نام عنها فكفارته ان يصليها إذا ذكرها" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (عن).
(٢) حسن؛ صرح هشيم بالتحديث كما في تاريخ أصبهان (١/ ١٥٤)، أيوب أبو العلاء القصاب صدوق، وورد الخبر من طريق غيره، أخرجه البخاري (٥٩٧)، ومسلم (٦٨٤).

حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کو نماز پڑھنا بھول جائے یا وہ نماز کے وقت سویا رہ جائے تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ جب اس آدمی کو نماز یا د آئے تو یہ نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38847، ترقيم محمد عوامة 37248)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37249 ترقیم الشثری: -- 38848
٣٨٨٤٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن جامع بن شداد قال: سمعت (عبد الرحمن ابن ابي علقمة قال: سمعت) (١) عبد الله بن مسعود قال: اقبلنا مع النبي ﷺ من الحديبية فذكروا انهم نزلوا (دهاسا) (٢) من الارض -يعني بالدهاس: الرمل- قال: فقال رسول الله ﷺ:"من يكلونا؟" قال: فقال بلال: انا، فقال النبي ﷺ:"إذن ننم"، قال: فناموا حتى طلعت الشمس، قال: فاستيقظ اناس فيهم فلان وفلان (وفيهم) (٣) عمر بن الخطاب، قال: (فقلنا) (٤) : اهضبوا -يعني تكلموا- قال: فاستيقظ النبي ﷺ فقال:"إفعلوا كما كنتم تفعلون" قال: ففعلنا قال: فقال:"كذلك لمن نام او نسي" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س]، وسبق الحديث ٢/ ٦٤ برقم [٤٨١١]، وسيأتي ١٤/ ٤٥٣ برقم [٣٩٦٣٢] بإثباتها.
(٢) في [س]: (وهاسًا).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [أ، ب، جـ، س]: (فقال).
(٥) حسن؛ عبد الرحمن قال جماعة: بأنه صحابي، وذكره ابن حبان في الثقات، وروى عنه جمع من أهل العلم وأخرج له أبو داود، والحديث أخرجه أحمد (٤٤٢١)، وأبو داود (٤٤٧)، والنسائي في الكبرى (٨٨٥٣)، والبزار (٤٠٠/ كشف)، كما أخرجه ابن حبان (١٥٨٠)، وأبو يعلى (٥٠١٠)، والطبراني (١٠٣٤٩)، والطيالسي (٣٧٧)، والطحاوي ١/ ٤٦٥، والشاشي (٨٣٩)، والبيهقي ٢/ ٢١٨، والمزي ١٧/ ٢٩٢ في ترجمة عبد الرحمن بن علقمة الثقفي.

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حدیبیہ سے آ رہے تھے صحابہ بیان کرتے ہیں کہ وہ ایک ریت کے ٹیلے پر اترے، ابن مسعود کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کون ہماری حفاظت کرے گا؟ راوی کہتے ہیں کہ حضرت بلال نے کہا: میں کروں گا! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر تو ہم سوتے ہیں راوی کہتے ہیں کہ سب لوگ سوئے رہے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا، راوی کہتے ہیں: چند لوگ بیدار ہوگئے، جن میں فلاں، فلاں تھے اور انہی میں عمر بن خطاب بھی تھے، کہتے ہیں کہ پھر ہم نے کہا: باتیں کرو، راوی کہتے ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی بیدار ہوگئے اور آپ نے فرمایا: تم جیسے کرتے تھے ویسے ہی کرو، راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم نے کیا (یعنی نماز پڑھی) راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی نماز بھول جائے یا سویا رہے تو وہ ایسے ہی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38848، ترقيم محمد عوامة 37249)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37250 ترقیم الشثری: -- 38849
٣٨٨٤٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن عبد الجبار ابن عباس (عن عون) (١) بن ابي جحيفة عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ للذين ناموا معه حتى طلعت الشمس فقال:"إنكم كنتم امواتا نرد الله إليكم ارواحكم، فمن نام عن صلاة او نسي صلاة فليصلها إذا ذكرها (و) (٢) إذا استيقظ" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: تكرر.
(٢) سقط من: [س].
(٣) حسن؛ عبد الجبار بن عباس صدوق، أخرجه أبو يعلى (٨٩٥)، والعقيلي ٣/ ٨٨، والطبراني ٢٢/ (٢٦٨)، وابن عدي ٥/ ١٩٦٣.

حضرت عون بن ابی حجیفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو ارشاد فرمایا جو آپ کے ساتھ طلوع شمس تک سوئے رہے تھے، فرمایا: تم لوگ مردہ تھے پس اللہ نے تمہاری طرف تمہاری ارواح کو لوٹا دیا ہے، پس جو کوئی نماز کے وقت میں سویا رہ جائے یا نماز کو بھول جائے تو جب اس کو یہ نماز یاد آئے یا یہ جب نیند سے بیدار ہو تو نماز کو ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38849، ترقيم محمد عوامة 37250)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37251 ترقیم الشثری: -- 38850
٣٨٨٥٠ - حدثنا ابن فضيل عن ابي إسماعيل عن ابي حازم عن ابي هريرة قال: عرسنا مع النبي ﷺ ذات ليلة فلم نستيقظ حتى آذتنا الشمس، فقال النبي ﷺ:"لياخذ كل رجل منكم براس (راحلته) (١) ثم (يتنح) (٢) عن هذا المنزل"، ثم دعا بالماء فتوضا فسجد سجدتين ثم اقيمت الصلاة فصلى (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (راحلة).
(٢) في [س]: بياض.
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٦٨٥)، وأحمد (٩٥٣٤).

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ہم نے ایک رات نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پڑاؤ ڈالا تو ہم سورج کی شعائیں پڑنے پر بیدار ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے ہر ایک اپنے کجاوہ کے سرے کو پکڑ لے پھر اس جگہ سے ہٹ جائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوا کر وضو فرمایا اور دو سجدے ادا کئے پھر نماز کی اقامت کہی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: جب آدمی طلوع آفتاب یا غروب آفتاب کے وقت بیدار ہو اور (اسی وقت) نماز پڑھے تو یہ اس کو کفایت نہیں کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38850، ترقيم محمد عوامة 37251)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں