مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
15. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يجزئ المسح عليهما
پگڑی پر مسح کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37255 ترقیم الشثری: -- 38854
٣٨٨٥٤ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله قال: ⦗٢٢٢⦘ (صلى) (١) رسول الله صلى الله عليه (وسلم) (٢) صلاة فزاد او نقص، فلما سلم واقبل على القوم بوجهه قالوا: (يا رسول) (٣) الله (٤) (احدث) (٥) في الصلاة شيء؟ قال:"وما ذاك؟" قالوا: صليت كذا وكذا، فثنى (رجله) (٦) فسجد سجدتين ثم سلم، واقبل على القوم بوجهه فقال:"إنه لو حدث في الصلاة شيء (انباتكم) (٧) به، ولكني بشر انسى كلما تنسون، فإذا (نسيت) (٨) فذكروني، وإذا شك احدكم في صلاته فليتحر الصواب فليتم عليه، فإذا سلم سجد سجدتين" (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [جـ]: (برسول).
(٤) في [س]: زيادة ﷺ.
(٥) في [جـ، س]: (حدث).
(٦) في [جـ]: (رجليه).
(٧) في [جـ]: (أنباكم).
(٨) في [س]: (نسيته).
(٩) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٠١)، ومسلم (٥٧٢).
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نماز پڑھائی اور اس میں آپ نے کمی یا زیادتی کردی، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیر کر قوم کی طرف اپنا رُخ مبارک کیا تو لوگوں نے عرض کیا، یار سول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، نماز میں کوئی نئی چیز درپیش ہوئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کار ہوا؟ لوگوں نے کہا، آپ نے اس طرح (کمی یا زیادتی کے ساتھ) نماز پڑھائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پاؤں موڑے اور دو سجدے فرمائے، پھر آپ نے سلام پھیر کر قوم کی طرف رُخ مبارک کیا اور فرمایا۔ اگر نماز میں کچھ نئی چیز واقع ہوتی تو میں تمہیں اس کی خبر دیتا، لیکن میں ایک بندہ ہوں، تمہاری طرح میں بھی بھول جاتا ہوں، پس جب میں بھول جاؤں تو تم مجھے یاد دلاؤ، اور جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہو تو اسے درست بات کی طرف تحری کرنی چاہیے۔ پھر اس تحری پر نماز کو مکمل کرے۔ پس جب سلام پھیر دے تو دو سجدے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38854، ترقيم محمد عوامة 37255)
ترقیم عوامۃ: 37256 ترقیم الشثری: -- 38855
٣٨٨٥٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله عن النبي ﷺ انه صلى الظهر خمسا فقيل له: إنك صليت خمسا، فسجد سجدتين بعد ما سلم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٠٤)، ومسلم (٥٧٢).
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ ظہر کی پانچ رکعات پڑھا دیں، آپ سے عرض کیا گیا کہ آپ نے پانچ رکعات پڑھی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کے بعد دو سجدے کیے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اگر چوتھی رکعت میں قعدہ میں نہ بیٹھے تو نماز کا اعادہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38855، ترقيم محمد عوامة 37256)