مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
56. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يقطع في أقل من عشرة دراهم
چوری میں ہاتھ کاٹنے کے نصاب کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37391 ترقیم الشثری: -- 38992
٣٨٩٩٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي رزين عن ابي هريرة قال: قال النبي ﷺ:"إذا قام احدكم من الليل فلا يغمس يده في الإناء حتى يغسلها ثلاث مرات، فإنه لا يدري اين باتت يده" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٨)، وأبو داود (١٠٣)، وأحمد ٢/ ٤٧١ (١٠٠٩٣).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی رات کو اٹھے تو وہ اپنے ہاتھ کو تین مرتبہ دھونے سے قبل برتن میں نہ ڈالے۔ کیونکہ اس کو معلوم نہیں ہے کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38992، ترقيم محمد عوامة 37391)
ترقیم عوامۃ: 37392 ترقیم الشثری: -- 38993
٣٨٩٩٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا قام احدكم من نومه فليفرغ على يده من إنائه ثلاث مرات، فإنه لا يدري اين باتت يده" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه الترمذي (٢٤)، والنسائي (١٥٣)، وابن ماجه (٣٩٣)، والحميدي (٩٥١)، وابن حبان (١٠٦٢)، وابن خزيمة (٩٩).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے اٹھے تو اس کو چاہیے کہ اپنے ہاتھ پر برتن میں سے تین مرتبہ پانی انڈیل دے۔ کیونکہ اس کو معلوم نہیں ہے کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38993، ترقيم محمد عوامة 37392)
ترقیم عوامۃ: 37393 ترقیم الشثری: -- 38994
٣٨٩٩٤ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن هشام عن محمد بن سيرين عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا قام احدكم من الليل فلا يغمس يده في الإناء حتى يغسلها" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه مسلم (٢٧٨).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب تم میں سے کوئی ایک رات کو اٹھے تو اپنے ہاتھ کو برتن میں نہ ڈالے یہاں تک کہ اس کو دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38994]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38994، ترقيم محمد عوامة 37393)
ترقیم عوامۃ: 37394 ترقیم الشثری: -- 38995
٣٨٩٩٥ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: إذا استيقظ الرجل من نومه فلا يدخل يده في الإناء حتى يغسلها.
حضرت ابراہیم سے منقول ہے کہ جب کوئی آدمی اپنی نیند سے بیدار ہو تو وہ اپنے ہاتھ کو برتن میں داخل نہ کرے گا یہاں تک کہ اس کو دھو لے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38995، ترقيم محمد عوامة 37394)