🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

83. وذكر أن أبا حنيفة قال: إن كان مال العبد أكثر من الثمن لم يجز ذلك
بوقت فروخت غلام کے مال کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37479 ترقیم الشثری: -- 39083
٣٩٠٨٣ - حدثنا ابن علية عن سعيد بن ابي عروبة عن قتادة عن الحسن عن عقبة بن عامر قال: قال (النبي) (١) ﷺ:"عهدة الرقيق ثلاثة ايام" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (رسول اللَّه).
(٢) منقطع؛ الحسن لم يسمع عقبة، أخرجه أحمد (١٧٣٨٤)، وأبو داود (٣٥٠٦)، والحاكم ٢/ ٢١، والطحاوي في شرح المشكل (٦٠٨٨)، والدارمي (٢٥٥٢)، والطيالسي (٩٠٨)، والبيهقي ٥/ ٣٢٣، والخطيب في التاريخ ٥/ ٨٤، وبنحوه ابن ماجه (٢٢٤٥).

حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ غلام کا عہدہ (اختیار) تین دن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39083، ترقيم محمد عوامة 37479)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37480 ترقیم الشثری: -- 39084
٣٩٠٨٤ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: قال: النبي ﷺ:"لا عهدة فوق اربع" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الحسن تابعي، ورجح أبو حاتم المرسل كما في العلل (١١٨٤).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چار دن سے زیادہ عہدہ (واپسی کا اختیار) نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39084، ترقيم محمد عوامة 37480)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37481 ترقیم الشثری: -- 39085
٣٩٠٨٥ - حدثنا عباد بن العوام عن محمد بن إسحاق عن محمد بن يحيى بن حبان قال: قال: إنما جعل ابن الزبير عهدة الرقيق (ثلاثا) (١) لقول ⦗٢٨٧⦘ رسول الله ﷺ لمنقذ ابن عمرو قال:"لا خلابة، إذا بعت بيعا فانت بالخيار ثلاثا" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط، هـ]: (ثلاثة).
(٢) مرسل؛ محمد بن يحيى بن حبان تابعي، وأخرجه الدارقطني ٣/ ٥٥، وابن ماجه (٢٣٥٥)، والبيهقي ٥/ ٢٧٣، والبخاري في التاريخ ٨/ ١٧، وابن بشكوال ٥/ ٣٦٥، وأخرجه ابن عبد البر في التمهيد ١٧/ ٨ من حديث محمد بن يحيى عن عمه واسع بن حبان، وهكذا رواه الحسن بن سفيان في مسنده كما في الإصابة ٢/ ١١.

حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ ابن زبیر نے غلام (کی واپسی) کا عہدہ تین دن بیان فرمایا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت منقذ بن عمرو سے فرمایا تھا (جب تم خریداری کرو تو) کہو۔ کوئی دھوکہ نہیں ہے۔ جب تم کچھ فروخت کرو گے تو تمہیں تین دن کا اختیار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39085، ترقيم محمد عوامة 37481)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37482 ترقیم الشثری: -- 39086
٣٩٠٨٦ - حدثنا حماد بن خالد عن مالك عن (عبد الله) (١) بن ابي بكر قال: سمعت ابان بن عثمان وهشام بن إسماعيل يعلمان العهدة في الرقيق: الحمى والبطن: ثلاثة ايام، وعهدة سنة في الجنون والجذام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عبيد اللَّه).
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابان بن عثمان اور ہشام بن اسماعیل کو غلام کے بارے میں عہدہ کی تعلیم دیتے سُنا کہ بخار اور پیٹ (کے مرض) میں تین دن کا اختیار ہے اور جنون، کوڑہ میں ایک سال کا اختیار ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: جب عاقدین جُدا ہوجائیں تو پھر انہیں بغیر عیب کے مبیع کو ردّ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39086، ترقيم محمد عوامة 37482)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں