🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابُ الْحَثِّ عَلَى الرُّكُوعِ بَيْنَ الْأَذَانَيْنِ فِي كُلِّ صَلَاةٍ وَالرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ وَالِاخْتِلَافِ فِيهِ
باب: ہر نماز میں اذان اور اقامت کے درمیان نوافل ادا کرنے کی ترغیب: مغرب کی نماز سے پہلے دونفل ادا کرنا اور اس بارے میں مذکور اختلاف۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1036 ترقیم الرسالہ : -- 1050
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، نا أَبِي ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" صَلَّيْنَا الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، قُلْنَا لأَنَسٍ: رَآكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" رَآنَا فَلَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مغرب سے پہلے دو نوافل ادا کیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا انس سے دریافت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ لوگوں کو یہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ تو سیدنا انس نے فرمایا: ”نبی نے ہمیں یہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے لیکن آپ نے ہمیں یہ ادا کرنے کا حکم نہیں دیا اور نہ اس سے کبھی منع کیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1050]
ترقیم العلمیہ: 1036
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 503، 625، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 837، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1288، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1589، 2489، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 681، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1658، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1282، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1481، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1163، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1047، 1048، 1050، 1051، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12504»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1037 ترقیم الرسالہ : -- 1051
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، نا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ:" كُنَّا بِالْمَدِينَةِ إِذَا أُذِّنَ بِالْمَغْرِبِ ابْتَدَرَ الْقَوْمُ السَّوَارِيَ يُصَلُّونَ الرَّكْعَتَيْنِ حَتَّى إِنَّ الْغَرِيبَ لَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ فَيَرَى أَنَّ الصَّلاةَ قَدْ صُلِّيَتْ مِنْ كَثْرَةِ مَنْ يُصَلِّيهَا" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مدینہ منورہ میں ہمارا یہ معمول تھا جب مغرب کی اذان دی جاتی تھی تو ہم لوگ تیزی سے ستونوں کی طرف لپکتے تھے اور دو رکعت (فرض سے پہلے نوافل کے طور پر) ادا کرتے تھے یہاں تک کہ کوئی اجنبی شخص مسجد میں داخل ہوتا تو اسے یہی محسوس ہوتا کہ شاید نماز ادا کی جا چکی ہے، کیونکہ ان دو رکعت کو ادا کرنے والے کثیر تعداد میں ہوتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1051]
ترقیم العلمیہ: 1037
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 503، 625، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 837، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1288، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1589، 2489، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 681، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1658، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1282، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1481، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1163، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1047، 1048، 1050، 1051، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12504»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1038 ترقیم الرسالہ : -- 1052
ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ النُّفَيْلِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عِيسَى ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثنا بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيَّ قَامَ لِيَرْكَعَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ، فَقُلْتُ لِعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: انْظُرْ إِلَى هَذَا أَيُّ صَلاةٍ يُصَلِّي؟ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَرَآهُ، فَقَالَ:" هَذِهِ صَلاةٌ كُنَّا نُصَلِّيهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
شیخ ابوالخیر بیان کرتے ہیں: شیخ ابوتمیم جیشانی اٹھ کر نماز مغرب سے پہلے دو رکعت ادا کرنے لگے تو میں نے سیدنا عقبہ بن عامر سے کہا: ان کی طرف توجہ کریں: یہ کون سی نماز پڑھ رہے ہیں؟ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف متوجہ ہو کر انہیں دیکھا اور بولے: ”یہ وہ نماز ہے جو ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ادا کیا کرتے تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1052]
ترقیم العلمیہ: 1038
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1184، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 581، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 373، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4567، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1052، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17688، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 792، 793، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 9336»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں