سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
29. بَابُ الْحَثِّ عَلَى اسْتِوَاءِ الصُّفُوفِ
باب: صفیں درست کرنے کی ترغیب دینا
ترقیم العلمیہ : 1078 ترقیم الرسالہ : -- 1093
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْقَاسِمِ وَهُوَ الْجَدَلِيُّ حُسَيْنُ بْنُ الْحَارِثِ أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ بِوَجْهِهِ عَلَى النَّاسِ، ثُمَّ قَالَ:" أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ - ثَلاثَ مَرَّاتٍ - فَوَاللَّهِ لَتَتُمُّنَ صُفُوفَكُمْ أَوْ لَتَخْتَلِفَنَّ قُلُوبُكُمْ" . فَرَأَيْتُ الرَّجُلَ مِنَّا يَلْزَقُ كَعْبَهُ بِكَعْبِ صَاحِبِهِ، وَرُكْبَتَهُ بِرُكْبَتِهِ وَمَنْكِبَهُ بِمَنْكِبِهِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی طرف رخ کر کے ارشاد فرمایا: ”صفیں سیدھی کرو۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، (پھر فرمایا): ”اللہ کی قسم، یا تو تم لوگ اپنی صفیں سیدھی رکھو گے ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف آ جائے گا۔“ (راوی کہتے ہیں) تو میں نے دیکھا ہر شخص اپنے ساتھ کی پنڈلی کے ساتھ پنڈلی اس کے گھٹنے کے ساتھ گھٹنا اس کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا رہا تھا (یعنی صف بالکل سیدھی کرنے کی کوشش کر رہا تھا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1093]
ترقیم العلمیہ: 1078
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 717، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 436، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 160، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2165، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 809، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 662، 663، 665، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 227، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 994، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1093، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18667»
الحكم على الحديث: صحيح