🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا
باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2592 ترقیم الرسالہ : -- 2627
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ ، نا ابْنُ أَبِي عُمَرَ . ح وَثنا أَبُو عَلِيِّ بْنُ الصَّوَّافِ ، نا هَارُونُ بْنُ يُوسُفَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمُعَدَّلُ ، نا هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِعَائِشَةَ: " يَكْفِيكِ طَوَافُكِ الأَوَّلُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِلْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ" . وَقَالَ ابْنُ مَخْلَدٍ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِعَائِشَةَ:" يَكْفِيكِ طَوَافُكِ الأَوَّلُ بِحَجَّتِكِ وَعُمْرَتِكِ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ فرمایا: ”تمہارے لیے صفا اور مروہ کے درمیان پہلا طواف حج اور عمرے کے لیے کافی ہو گا۔“ ابن مخلد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ فرمایا تھا: ”تمہارا پہلا طواف تمہارے حج اور عمرے دونوں کے لیے کافی ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2627]
ترقیم العلمیہ: 2592
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2972، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2598، 2619، 2620، 2621، 2622، 2627، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2498»
«وله شواهد من حديث أنس بن مالك، فأما حديث أنس بن مالك، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1551، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1232، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1796»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2593 ترقیم الرسالہ : -- 2628
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِمْلاءً، نا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، نا حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ" أَنَّهُ جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَطَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا، وَسَعَى لَهُمَا سَعْيَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ" . حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ضَعِيفٌ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى رَدِيءُ الْحِفْظِ كَثِيرُ الْوَهْمِ.
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا، تو ان دونوں کے لیے ایک مرتبہ طواف کیا، لیکن ان دونوں کے لیے دو مرتبہ سعی کی، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی، ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ حفص بن ابوداؤد نامی راوی ضعیف ہے، جبکہ عبدالرحمن بن ابولیلیٰ نامی راوی کا حافظہ ٹھیک نہیں ہے اور اس کا وہم بہت زیادہ ہوتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2628]
ترقیم العلمیہ: 2593
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8840، 9522، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2628، 2629، 2634، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 501، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 15360»
«قال الدارقطني: وحفص هذا ضعيف وابن أبي ليلى رديء الحفظ كثير الوهم، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 110)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2594 ترقیم الرسالہ : -- 2629
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نا جَدِّي ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ،" أَنَّهُ طَافَ لَهُمَا طَوَافَيْنِ وَسَعَى لَهُمَا سَعْيَيْنِ، وَقَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ" . الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے حج اور عمرہ دونوں کے لیے دو مرتبہ طواف کیا تھا اور دونوں کے لیے دو مرتبہ سعی کی تھی اور یہ بات بیان کی تھی، ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ حسن بن عمارہ نامی راوی متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2629]
ترقیم العلمیہ: 2594
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8840، 9522، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2628، 2629، 2634، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 501، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 15360»
«قال الدارقطني: لم يروه غير الحسن بن عمارة وهو متروك، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 110)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2595 ترقیم الرسالہ : -- 2630
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ قَارِنًا فَطَافَ طَوَافَيْنِ وَسَعَى سَعْيَيْنِ" . عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يُقَالُ لَهُ: مُبَارَكٌ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ طواف کیا تھا اور دو مرتبہ سعی کی تھی۔ عیسیٰ بن عبداللہ نامی راوی کو مبارک کہا جاتا ہے، اور یہ شخص متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2630]
ترقیم العلمیہ: 2595
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، والدارقطني فى ((سننه)) برقم:2630»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: وعيسى بن عبد الله يقال له مبارك وهو متروك الحديث، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 110)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2596 ترقیم الرسالہ : -- 2631
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ ، نا أَبِي ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، نا أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" إِنْ طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ لِعُمْرَتِهِ وَحَجَّتِهِ طَوَافَيْنِ، وَسَعَى سَعْيَيْنِ" . وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعَلِيٌّ، وَابْنُ مَسْعُودٍ. أَبُو بُرْدَةَ هَذَا هُوَ عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ ضَعِيفٌ، وَمَنْ دُونَهُ فِي الإِسْنَادِ ضُعَفَاءُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمرے اور حج کے لیے دو مرتبہ طواف کیا اور دو مرتبہ سعی کی تھی۔ (راوی بیان کرتے ہیں) سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا علی اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔ ابوبروہ نامی راوی عمرو بن یزید ہے اور یہ شخص بھی ضعیف ہے، اس کے علاوہ بھی اس سند میں ضعیف راوی موجود ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2631]
ترقیم العلمیہ: 2596
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، والدارقطني فى ((سننه)) برقم:2631»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: وأبو بردة متروك ومن دونه في الإسناد ضعفاء، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 110)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2597 ترقیم الرسالہ : -- 2632
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" طَافَ طَوَافَيْنِ وَسَعَى سَعْيَيْنِ" . قَالَ لَنَا ابْنُ صَاعِدٍ: خَالَفَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى غَيْرَهُ فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ، نُخَرِّجُهُ عَنْهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ: يُقَالُ: إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى الأَزْدِيُّ حَدَّثَ بِهَذَا مِنْ حِفْظِهِ فَوَهِمَ فِي مَتْنِهِ، وَالصَّوَابُ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَنَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، وَلَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ الطَّوَافِ وَلا السَّعْيِ، وَقَدْ حَدَّثَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ عَلَى الصَّوَابِ مِرَارًا، وَيُقَالُ: أَنَّهُ رَجَعَ عَنْ ذِكْرِ الطَّوَافِ وَالسَّعْيِ إِلَى الصَّوَابِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ طواف کیا تھا اور دو مرتبہ سعی کی تھی۔ اس روایت کو نقل کرنے میں بعض راویوں نے اختلاف نقل کیا ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: درست روایت یہ ہے کہ اس روایت میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا تھا، اس روایت میں طواف اور سعی کرنے کا ذکر نہیں ہے۔ محمد بن یحییٰ نامی راوی نے اس درست روایت کو کئی مرتبہ نقل کیا ہے اور یہ بات بھی بیان کی گئی ہے، انہوں نے طواف اور سعی کا ذکر کرنے سے رجوع کر لیا تھا اور درست روایت بیان کرنا شروع کر دی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2632]
ترقیم العلمیہ: 2597
تخریج الحدیث: «إسناده منکر، والدارقطني فى ((سننه)) برقم:2632»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: يقال إن محمد بن يحيى الأزدي حدث بهذا من حفظه فوهم في متنه والصواب بهذا الإسناد أن النبي صلى الله عليه وسلم قرن الحج والعمرة وليس فيه ذكر الطواف ولا السعي وقد حدث به محمد بن يحيى الأزدي على الصواب مرارا ويقال إنه رجع عن ذكر الطواف والسعي والله أعلم، سنن الدارقطني: (3 / 307) برقم: (2632)»

الحكم على الحديث:
إسناده منکر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2598 ترقیم الرسالہ : -- 2633
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَنَ" . وَكَذَلِكَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْمُهَلَّبِيِّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، نا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَنَ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران کیا تھا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2633]
ترقیم العلمیہ: 2598
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1571، 4518، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1226، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3937، 3938، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2405،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2728، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2484، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1854، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2978،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2633، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20147»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2599 ترقیم الرسالہ : -- 2634
نا نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، نا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ أَوْ مَنْصُورٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي نَصْرٍ ، قَالَ: لَقِيتُ عَلِيًّا وَقَدْ أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ وَأَهَلَّ هُوَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَقُلْتُ: هَلْ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَفْعَلَ كَمَا فَعَلْتَ؟ قَالَ" ذَلِكَ لَوْ كُنْتَ بَدَأْتُ الْعُمْرَةَ"، فَقُلْتُ: كَيْفَ أَفْعَلُ إِذَا أَرَدْتُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" تَأْخُذُ إِدَاوَةً مِنْ مَاءٍ فَتُفِيضُهَا عَلَيْكَ، ثُمَّ تُهِلُّ بِهِمَا جَمِيعًا، ثُمَّ تَطُوفُ لَهُمَا طَوَافَيْنِ وَتَسْعَى لَهُمَا سَعْيَيْنِ، وَلا يَحِلُّ لَكَ إِحْرَامٌ دُونَ يَوْمِ النَّحْرِ" . قَالَ مَنْصُورٌ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُجَاهِدٍ، فَقَالَ: مَا كُنَّا نُفْتِي إِلا بِطَوَافٍ وَاحِدٍ فَأَمَّا الآنَ فَلا نَفْعَلُ.
ابونصر بیان کرتے ہیں: میری سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی، میں نے حج کا احرام باندھ لیا تھا، جبکہ انہوں نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا تھا۔ میں نے دریافت کیا: کیا میں ایسا کر سکتا ہوں، جیسا آپ نے کر لیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ایسا ہو سکتا ہے، اگر تم پہلے عمرہ کر لو۔ میں نے دریافت کیا: میں اگر اس کا ارادہ کروں، تو مجھے کیا کرنا ہو گا؟ انہوں نے فرمایا: ”تم پانی کا ایک برتن لے کر اپنے اوپر بہاؤ اور پھر ان دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھ لو، پھر ان دونوں کے لیے دو مرتبہ طواف کرنا اور ایک مرتبہ سعی کرنا اور قربانی کے دن سے پہلے تمہارے لیے احرام کھولنا جائز نہیں ہو گا۔“ منصور نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اس روایت کا تذکرہ مجاہد سے کیا، تو انہوں نے فرمایا: ہم تو یہی فتوی دیتے ہیں کہ ایک مرتبہ طواف کیا جائے گا، لیکن اب ہم ایسا نہیں کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2634]
ترقیم العلمیہ: 2599
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8840، 9522، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2628، 2629، 2634، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 501، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 15360»
«قال البيهقي: وأبو نصر رجل مجهول، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 111)»
«‏‏‏‏أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم:2635»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2599/1 ترقیم الرسالہ : -- 2635
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ، أنا أبِي، قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ" اخْتَرْتُ الإِفْرَادَ، وَالتَّمَتُّعَ حَسَنٌ لا نَكْرَهُهُ".
امام شافعی یہ فرماتے ہیں: میں افراد کو اختیار کرتا ہوں اور تمتع کرنا بہتر ہے، ہم اسے مکروہ قرار نہیں دیتے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2635]
ترقیم العلمیہ: 2599/1
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2635، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں