🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

15. الْمُحْرِمُ لَا يَنْكِحُ
باب: محرم کے نکاح کی نفی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2604 ترقیم الرسالہ : -- 2640
نا أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، نا مَالِكٌ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أنا الشَّافِعِيُّ ، أنا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُحْرِمُ لا يَنْكِحُ وَلا يُنْكِحُ" ، زَادَ الشَّافِعِيُّ:" وَلا يَخْطُبُ".
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حالت احرام والا شخص نہ خود نکاح کر سکتا ہے اور نہ کسی کا نکاح کروا سکتا ہے۔“ امام شافعی نے یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں: ”اور وہ کسی کو نکاح کا پیغام بھی نہیں دے سکتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2640]
ترقیم العلمیہ: 2604
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1409، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 719، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2649، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4123، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2845، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1841،والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 840، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1864، 2244، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1966،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2640، 2641، 3648، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 408»
«قال الدارقطني: والصحيح عن مالك عن نافع عن ابن عمر موقوفا وعن نافع عن نبيه بن وهيب عن أبان بن عثمان عن عثمان مرفوعا، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (13 / 74)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2605 ترقیم الرسالہ : -- 2641
نا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، نا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَخْبَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ أَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، وَأَبَانُ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الْحَاجِّ وَهُمَا مُحْرِمَانِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُنْكِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ ابْنَةَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ، وَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ ذَلِكَ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ، وَقَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُحْرِمُ لا يَنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ، وَلا يُنْكِحُ" .
نبیہ بن واہب بیان کرتے ہیں: عمر بن عبیداللہ نے ابان بن عثمان کو پیغام بھیجا، ابان ان دنوں امیر الحج تھے، دونوں حضرات حالت احرام میں تھے (پیغام یہ بھیجا): میں طلحہ بن عمر کی شادی شیبہ بن جبیر کی صاحبزادی کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس میں شریک ہوں، تو ابان نے ان کی اس بات کو مسترد کر دیا اور بولے: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”حالت احرام والا شخص نہ خود نکاح کر سکتا ہے، نہ کسی کو نکاح کا پیغام بھیج سکتا ہے اور نہ ہی کسی کا نکاح کروا سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2641]
ترقیم العلمیہ: 2605