🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. بَابٌ فِيمَا جَاءَ فِي بَوْلِ الْآدَمِيِّ
بندے کے پیشاب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 439
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (أَهْرِيقُوا عَلَيْهِ ذَنُوبًا أَوْ سَجْلًا مِنْ مَاءٍ) )
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک بدو آیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دو۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 439]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 221، ومسلم: 284، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12082 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12106»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 440
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَنَا مِسْعَرٌ عَنْ حَمَّادٍ قَالَ: الْبَوْلُ عِنْدَنَا بِمَنْزِلَةِ الدَّمِ مَالَمْ يَكُنْ قَدْرَ الدِّرْهَمِ فَلَا بَأْسَ بِهِ
حماد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہمارے نزدیک پیشاب جب تک درہم کی مقدار کے برابر نہیں ہو گا، اس وقت تک وہ خون کے قائم مقام ہو گا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 440]
تخریج الحدیث: «اثر صحيح الاسناد، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19484 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19713»
وضاحت: فوائد: … امام ابو حنیفہ کا بھی یہی مسلک ہے، لیکن یہ رائے مرجوح ہے، کیونکہ شریعت نے نجاست سے مطلق طور پر بچنے کا حکم دیا ہے۔
ایک درہم والی روایت اور اس کی حقیقت: سیدنا ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((تُعَادُ الصَّلَاۃُ مِنْ قَدَرِ الدِّرْھَمِ مِنَ الدَّمِ۔)) وَفِیْ لَفْظٍ: ((اِذَا کَانَ فِیْ الثَّوْبِ قَدَرُ الدِّرْھَمِ مِنَ الدَّمِ غُسِلَ الثَّوْبُ وَاُعِیْدَتِ الصَّلَاۃُ)) … خون کی ایک درہم کی مقدار کی وجہ سے نماز لوٹائی جائے گی۔ ایک روایت میں ہے: جب کپڑے کو لگا ہوا خون ایک درہم کے بقدر ہو جائے گا تو کپڑے کو دھوکر نماز لوٹائی جائے گی۔ (سنن دارقطنی)
امام بخاری نے کہا: یہ حدیث باطل ہے، امام ابن حبان نے کہا: یہ حدیث بلا شک وشبہ من گھڑے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات بیان نہیں کی، اہل کوفہ نے اس کو گھڑ لیا۔ اس کی سند کا راوی روح بن غطیف، ثقات سے موضوع روایات بیان کرتا تھا۔ (ملاحظہ ہو: نصب الرایۃ: ۱/ ۲۱۲)

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 441
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (أَكْثَرُ عَذَابِ الْقَبْرِ فِي الْبَوْلِ) )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قبر کا عذاب زیادہ تر پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 441]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه ابن ماجه: 348، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9033 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9021»
وضاحت: فوائد: … انسان کا پیشاب بالاتفاق ناپاک ہے، ایک درہم سے کم مقدار نجاست کی گنجائش پیدا کرنا کسی طرح بھی درست نہیں ہے، بچے اور بچی کے پیشاب کا حکم اور اس کو پاک کرنے کا طریقہ اگلے باب میں آ رہا ہے۔

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں