الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ التَّرْهِيبِ مِنْ وَطْءِ الْحَائِضِ أَيَّامَ حَيْضِهَا
حیض کے ایام میں بیوی سے ہم بستری کرنے سے ڈرانے کا بیان
حدیث نمبر: 934
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ أَتَى حَائِضًا أَوْ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا أَوْ كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ فَقَدْ بَرِيءَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ) )
سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے حائضہ بیوی سے جماع کیا یا اپنی بیوی کو پشت سے استعمال کیا یا جو نجومی کے پاس گیا اور اس کی تصدیق کی، وہ اس دین سے بری ہو جائے گا، جو اللہ تعالیٰ نے جنابِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل کیا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْحَيْضِ وَالْإِسْتِحَاضَةِ وَالنِّفَاسِ/حدیث: 934]
تخریج الحدیث: «حديث محتمل للتحسين۔ أخرجه ابوداود: 3904، والترمذي: 135، وابن ماجه: 639، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9290 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9279»
وضاحت: فوائد: … بیوی کو پشت سے استعمال کرنے سے مراد غیر فطری جماع ہے، یعنی پائخانہ والی جگہ کو استعمال کرنا ہے، خاوندوں کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے جس عضو کو حق زوجیت کا محل قرار دیا ہے، اسی کو استعمال کریں۔ حیض کے دوران جماع کرنا حرام ہے۔
الحكم على الحديث: حديث محتمل للتحسين۔ أخرجه ابوداود: 3904