الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ تَكْفِينِ الشَّهِيدِ فِي ثِيَابِهِ الَّتِي قُتِلَ فِيهَا
شہید کو انہی کپڑوں میں کفن دینے کا بیان، جن میں وہ شہادت پاتا ہے
حدیث نمبر: 3125
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: رُمِيَ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فِي صَدْرِهِ أَوْ قَالَ فِي جَوْفِهِ، فَأُدْرِجَ فِي ثِيَابِهِ كَمَا هُوَ وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی کواس کے سینے یا پیٹ میں تیر لگا تو اس کو اس کے انہی کپڑوں میں لپیٹ دیا گیا، جبکہ ہم (ایسا کرتے وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3125]
تخریج الحدیث: «امام الباني نے اس حديث كو حسن كها۔ اسناده علي شرط مسلم، وأبو الزبير لم يصرح بسماعه من جابر أخرجه ابوداود: 3133، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14952 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15015»
الحكم على الحديث:
امام الباني نے اس حديث كو حسن كها۔ اسناده علي شرط مسلم
حدیث نمبر: 3126
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ بِالشُّهَدَاءِ أَنْ يُنْزَعَ عَنْهُمُ الْحَدِيدُ وَالْجُلُودُ، وَقَالَ: ( (ادْفِنُوهُمْ بِدِمَائِهِمْ وَثِيَابِهِمْ) )
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ احد کے موقع پر شہداء کے بارے میں حکم دیا کہ ان سے لوہے اور ہتھیاروں کو اتار دیا جائے اور فرمایا: ان کو ان کے خونوں اور کپڑوں سمیت دفن کر دیا جائے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3126]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 3134، وابن ماجه: 1515، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2217 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2217»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 3134
حدیث نمبر: 3127
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ: ( (زَمِّلُوهُمْ فِي ثِيَابِهِمْ) ) ، وَجَعَلَ يَدْفِنُ فِي الْقَبْرِ الرَّهْطَ، وَقَالَ: ( (قَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا) )
سیّدنا عبد اللہ بن ثعلبہ بن صعیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ احد والے دن فرمایا: ان شہداء کو ان کے کپڑوں میں ہی ڈھانپ دو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایک قبر میں متعدد شہداء کو دفن کرنے لگے اور فرمایا: جسے قرآن زیادہ یاد ہے، اسے قبر میں مقدم کرو۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3127]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1343، 1345، 1346، 1347، 1353، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23657 الي23660 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24056»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث سے معلوم ہوا کہ شہید سے اس کے اصل لباس کے علاوہ جنگی لباس اور دوسرے اوزار اتار لیے جائیں اور اس کو اس کے پہنے ہوئے کپڑوں میں کفن دے دیا جائے۔ ہاں اگر وہ کپڑے پھٹ چکے ہوں یا ناقص ہوں یا کسی صورت میں ضائع ہو گئے ہوں تو دوسرے کپڑوں سے کفن دیا جا سکتا ہے، جیسا کہ پچھلے باب میں وضاحت کی جا چکی ہے۔ آج بھی اگر کسی علاقے میں ایک وقت میں زیادہ اموات ہو جائیں اور لوگ ہر ایک کے لیے الگ الگ قبر نہ بنا سکتے ہوں تو ان کو چاہیے کہ دو تین تین افراد کو ایک ایک قبر میں دفن کر دیں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1343