صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
22. باب الْبَيْعَةِ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا اسْتَطَاعَ:
باب: بیعت کرنا سننے اور ماننے پر جہاں تک ہو سکے۔
ترقیم عبدالباقی: 1867 ترقیم شاملہ: -- 4836
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَيُّوبَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: " كُنَّا نُبَايِعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، يَقُولُ: لَنَا فِيمَا اسْتَطَعْتَ ".
عبداللہ بن دینار نے بتایا کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، کہہ رہے تھے: ہم سننے اور اطاعت کرنے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرتے تھے اور آپ ہم سے فرماتے تھے: ”(کہو:) جس کی مجھے استطاعت ہو گی۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِمَارَةِ/حدیث: 4836]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے اور ماننے پر بیعت کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں فرماتے تھے: ”تمہاری استطاعت کی حد تک۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِمَارَةِ/حدیث: 4836]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1867
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة