🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

11. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُكَاتَبِ
مُکاتَب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5280
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَيُّمَا عَبْدٍ كُوتِبَ عَلَى مِائَةِ أُوقِيَّةٍ فَأَدَّاهَا إِلَّا عَشْرَ أُوقِيَّاتٍ فَهُوَ رَقِيقٌ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس غلام سے سو اوقیوں پر مکاتَبت کی گئی ہو اور اس نے دس اوقیوں کے علاوہ ساری قیمت ادا کر دی ہوتو وہ غلام ہی ہو گا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 5280]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه أبوداود: 3926،والترمذي: 1260، وابن ماجه: 2519، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6666»
وضاحت: فوائد: … مالک اور غلام کا آپس میں یہ معاہدہ کہ غلام اس قدر رقم ادا کر کے آزاد ہو جائے گا، مکاتَبَت کہلاتا ہے اور ایسے غلام کو اس معاہدے کے دوران مُکاتَب کہتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5281
عَنْهُ أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا عَبْدٍ كَاتَبَ عَلَى مِائَةِ أُوقِيَّةٍ فَأَدَّاهَا إِلَّا عَشْرَةَ أَوَاقٍ فَهُوَ عَبْدٌ وَأَيُّمَا عَبْدٍ كَاتَبَ عَلَى مِائَةِ دِينَارٍ فَأَدَّاهَا إِلَّا عَشَرَةَ دَنَانِيرَ فَهُوَ عَبْدٌ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ہی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس غلام نے سو اوقیوں پر مکاتَبت کی ہو اور اس نے ساری قیمت ادا کر دی ہو، ما سوائے دس اوقیوں کے تو وہ غلام ہی رہے گا اور جس غلام نے سو دیناروں پر مکاتَبت کی ہو اور اس نے سارے دینار ادا کر دیئے ہوں، ما سوائے دس دینار وں کے، تو وہ غلام ہی رہے گا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 5281]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6726»
وضاحت: فوائد: … بلکہ ابو داود کی روایت میں ایک درہم کا بھی ذکر ہے، یعنی اگر مکاتَب پر اس کی کتابت کا ایک درہم بھی باقی ہو تو وہ غلام ہی ہو گا۔

الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6726
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5282
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ذَكَرَتْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا كَانَ لِإِحْدَاكُنَّ مُكَاتَبٌ فَكَانَ عِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ
۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی خاتون کامکاتَب غلام ہو اور اس کے پاس اتنا مال ہو، جو وہ اپنی قیمت میں اد اکر سکتا ہو تو اس خاتون کوچاہیے کہ وہ اس غلام سے پردہ کرے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 5282]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، نبھان مجھول، أخرجه أبوداود: 3928،والترمذي: 1261، وابن ماجه: 2520، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26473 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27006»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5283
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْمُكَاتَبُ يُوَدَّى مَا أَعْتَقَ مِنْهُ بِحِسَابِ الْحُرِّ وَمَا رَقَّ مِنْهُ بِحِسَابِ الْعَبْدِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مکاتَب جتنا آزاد ہو چکا ہو گا، اس کے مطابق اس کو آزاد کی دیت دی جائے گی اور جتنا حصہ غلام ہو گا، اس کے مطابق اس کو غلام کی دیت دی جائے گی۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 5283]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري، أخرجه أبوداود: 4581، والنسائي: 8/45، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2660 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2660»
وضاحت: فوائد: … اگر کوئی مکاتَب کو قتل کر دیتا ہے تو دیت کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، آزادی کاحصہ علیحدہ ہو گا اور غلامی کاالگ۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5284
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ يُوَدَّى الْمُكَاتَبُ بِقَدْرِ مَا أَدَّى
۔ سیدناعلی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مکاتَب جتنی ادائیگی کر چکا ہو، اس کے حساب سے اس کو دیت دی جائے گی۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 5284]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البيھقي: 10/ 325، والنسائي في الكبري: 5022، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 723 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
وضاحت: فوائد: … کیا مکاتبت کے بعد مکاتَب غلام بیچا جا سکتا ہے؟ ظاہر یہ ہے کہ یہ ایک معاہدہ ہے، جسے توڑا نہیں جا سکتا، الا یہ کہ وہ غلام راضی ہو، جسے اس معاہدے کا مفاد ہے اور واضح بات ہے کہ وہ تبھی راضی ہو گا، اگر اسے فوری آزادی کا یقین دلا دیا جائے، ایسی صورت میں جب معاہدے سے بڑھ کر غلام کو مفاد حاصل ہو رہا ہو اور دونوں فریق راضی ہوں تو اسے فوری آزادی کے لیے بیچنے میں کوئی حرج نہیں، جیسا کہ حدیث نمبر (۵۲۸۹) میں ذکر ہے، ہاں مالکان اپنے مفاد کی خاطر اس کی مرضی کے بغیر اسے کسی دوسرے کو نہیں بیچ سکتے، کیونکہ یہ غدر اور وعدہ خلافی ہے، جس میں حکومت مداخلت کر سکتی ہے، جیسا کہ اسی حدیث کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مالکان کی شرط کو مردود قرار دیا۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں