🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ مَنْ حَلَفَ بِاسْمِ مِنْ أَسْمَاءِ اللهِ عَزَّوَجَلَّ أَوْ صِفَةٍ مِنْ صِفَاتٍ
اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں کسی اسم یا صفت کی قسم اٹھانے والے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5306
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَاللَّهِ لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں ایک دن میں ستر سے زائد بار اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 5306]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6307، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8493 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8474»
وضاحت: فوائد: … کثرت سے استغفار اور توبہ کرنا مستحب ہے، اگرچہ بظاہر گناہ سرزد نہ ہوا ہو۔

الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 6307
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5307
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَتْ يَمِينُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الَّتِي يَحْلِفُ عَلَيْهَا لَا وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم کے الفاظ، جن پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قسم اٹھاتے تھے، وہ یہ ہوتے تھے: لَا وَمُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ (دلوں کو الٹ پلٹ کر دینے والی ذات کی قسم)۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 5307]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6628، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4788 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4788»
وضاحت: فوائد: … لَا وَمُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ کے شروع میں لَا گزشتہ کلام کی نفی کے لیے ہے، یا صرف تاکید کے لیے۔

الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 6628
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5308
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَلَمَّا قَامَ قُمْنَا مَعَهُ فَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ أَعْطِنِي يَا مُحَمَّدُ قَالَ فَقَالَ لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فَجَذَبَهُ فَخَدَشَهُ قَالَ فَهَمُّوا بِهِ قَالَ دَعُوهُ قَالَ ثُمَّ أَعْطَاهُ قَالَ وَكَانَتْ يَمِينُهُ أَنْ يَقُولَ لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے تو ہم بھی کھڑے ہو گئے، اتنے میں ایک بدّو آیا اور اس نے کہا: اے محمد! مجھے کچھ دو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، اور میں اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھینچا، جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خراش بھی آ گئی، صحابہ نے اس کے ساتھ کچھ کرنا چاہا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو چھوڑ دو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو کچھ عطا کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان الفاظ میں بھی قسم ہوتی تھی: لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ (نہیں، اور میں اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں)۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 5308]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ھلال والد محمد لا يعرف، أخرجه ابوداود: 3265، 4775، وابن ماجه: 2093، والنسائي: 8/33، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7869 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7856»
وضاحت: فوائد: … ان الفاظ لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ کی تقدیری عبارت یوں بنتی ہے: لَا، اُقْسِمُ بِاللّٰہِ، وَأَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ

الحكم على الحديث: اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5309
وَفِي حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے اندر کھڑے ہوئے اورفرمایا: اس ذات کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں! [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 5309]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1676، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25475 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25989»

الحكم على الحديث: أخرجه مسلم: 1676
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5310
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَلَا يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ وَمَاتَ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَّا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو شخص بھی میرے بارے میں سنے گا، وہ اس امت سے ہو، یا یہودی ہو، یا عیسائی ہو، اور پھر وہ اس حال میں مر جائے کہ میری لائی ہوئی شریعت پر ایمان نہ لائے تو وہ جہنمی لوگوں میں سے ہو گا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 5310]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 153، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8203 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8188»

الحكم على الحديث: أخرجه مسلم: 153
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5311
عَنْهُ أَيْضًا مِنْ حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي قِصَّةٍ آخَرَ رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ قَالَ وَيَبْقَى رَجُلٌ يُقْبِلُ بِوَجْهِهِ إِلَى النَّارِ فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ قَدْ قَشَبَنِي رِيحُهَا وَأَحْرَقَنِي ذَكَاؤُهَا فَاصْرِفْ وَجْهِي عَنِ النَّارِ فَلَا يَزَالُ يَدْعُو اللَّهَ حَتَّى يَقُولَ فَلَعَلِّي إِنْ أَعْطَيْتُكَ ذَلِكَ أَنْ تَسْأَلَنِي غَيْرَهُ فَيَقُولُ لَا وَعِزَّتِكَ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهُ الْحَدِيثَ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی یہ مروی ہے، یہ ایک طویل حدیث ہے، جس میں جہنم سے نکلنے والے آخری شخص کا واقعہ بیان کیا گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی باقی رہ جائے گا، جب وہ اپنا چہرہ آگ کی طرف کرے گاتو کہے گا: اے میرے ربّ! آگ کی مکروہ ہوا نے مجھے تکلیف دی ہے اور اس کے بھڑکنے نے مجھے جلا دیا ہے، پس تو میرا چہرہ اس سے پھیر دے، پس وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا رہے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کہے گا: ممکن ہے کہ اگر میں تجھے یہ چیز عطا کر دوں تو تو مجھ سے کسی اور چیز کا سوال شروع کر دے؟ وہ کہے گا: نہیں، تیری عزت کی قسم! میں اس کے علاوہ تجھ سے کوئی سوال نہیں کروں گا …۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 5311]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6573، ومسلم: 182، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10906 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10919»
وضاحت: فوائد: … اس شخص نے اللہ تعالیٰ کی عزت کی قسم اٹھائی۔

الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 6573
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5312
وَجَاءَ فِي حَدِيثِ الْإِفْكِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَامَ فَاسْتَعْذَرَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ فَقَامَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ فَقَالَ لِسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا لَعَمْرُ اللَّهِ لَنَقْتُلَنَّهُ الْحَدِيثَ
۔ طویل حدیث الافک میں مذکور ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہوئے اور عبد اللہ بن ابی ّ کے سلسلے میں عذر خواہی کی، لیکن سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انھوں نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے کہا: اللہ کی عمر کی قسم! ہم ضرور ضرور اس کو قتل کریں گے، …۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 5312]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2879، 4025، 4690، ومسلم: 2770، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25623 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26141»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالیٰ کی عمر کی قسم اٹھانے سے مراد اللہ تعالیٰ کی بقا ہے، جو کہ اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔

الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 2879
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5313
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَّرَ أُسَامَةَ عَلَى قَوْمٍ فَطَعَنَ النَّاسُ فِي إِمَارَتِهِ فَقَالَ إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمَارَتِهِ فَقَدْ طَعَنْتُمْ فِي إِمَارَةِ أَبِيهِ وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لِلْإِمَارَةِ الْحَدِيثَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو کچھ لوگوں کا امیر بنایا، لیکن جب لوگوں نے اس کی امارت پر نقد کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس کی امارت میں طعن کرتے ہو تو تم نے اس کے باپ کی امارت میں بھی طعن کی ہو گی، اللہ کی قسم ہے، بیشک امارت کے لائق ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 5313]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3730، 4469، 7187، ومسلم: 2426، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4701 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4701»
وضاحت: فوائد: … صرف اللہ تعالیٰ کی ذات اور اسماء و صفات کی قسم اٹھائی جا سکتی ہے، اس باب میں بعض مثالیں بیان کی گئی ہیں۔

الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 3730
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں