الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَاب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ أَسْمَاءِ اللَّهِ الْحُسْنَى
اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنی کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 5420
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً غَيْرَ وَاحِدٍ مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ إِنَّهُ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، یعنی ایک کم سو، جس نے ان کو یاد کر لیا، وہ جنت میں داخل ہو گا، بیشک اللہ تعالیٰ طاق ہے اور طاق کو پسند کرتا ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَذْكَارِ وَالدَّعَوَاتِ/حدیث: 5420]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6410، ومسلم: 2677، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7502 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7493»
وضاحت: فوائد: … امام قرطبی نے اپنی تفسیر میںکہا: اللہ تعالیٰ نے اپنے اسمائے مبارکہ کو حُسْنٰی (بہت اچھے) قرار دیا ہے، کیونکہ یہ سننے میں بھی حسین لگتے ہیں، دلوں میں بھی ان کا حسن پایا جاتا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، کرم، سخاوت، رحمت اور فضل جیسی صفات پر دلالت کرتے ہیں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6410
حدیث نمبر: 5421
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ اسْمًا مِائَةٌ إِلَّا وَاحِدًا مَنْ أَحْصَاهَا كُلَّهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے ننانوے یعنی ایک کم سو نام ہیں، جس نے وہ سارے یاد کر لیے، وہ جنت میں داخل ہو گا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَذْكَارِ وَالدَّعَوَاتِ/حدیث: 5421]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وانظر الحديث السابق، أخرجه ابن ماجه: 3860، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10532 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10539»
وضاحت: فوائد: … صحیح بخاری کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ((لَایَحْفَظُھَا اَحَدٌ عَنْ ظَہْرِ قَلْبِہِ اِلَّا دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) … جو آدمی ان ناموں کو زبانی یاد کر لے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔ یاد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے معانی و مفاہیم کو سمجھنا بھی ضروری ہو گا۔ مختلف دلائلِ شرعیہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنی ننانوے سے کہیں زیادہ ہیں، اس حدیث کا مقصود یہ ہے کہ جو آدمی اللہ تعالیٰ کے کم از کم ننانوے نام یاد کر لے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح