الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب
قرض دینے کی فضیلت اور تنگدست پر آسانی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 6017
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِأَصْحَابِهِ لَا تُخِيفُوا أَنْفُسَكُمْ أَوْ قَالَ الْأَنْفُسَ فَقِيلَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا نُخِيفُ أَنْفُسَنَا قَالَ الدَّيْنَ
۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسو ل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی اس بناء پر جنت میں داخل ہو گیا کہ وہ ادائیگی کے وقت اور تقاضا کرتے وقت نرمی (اور فراخ دلی) سے کام لیتا تھا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ السَّلَمِ كِتَابُ الْقَرْضِ وَالدَّيْنِ/حدیث: 6017]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابويعلي: 1739، والطبراني في ’’الكبير‘‘: 17/ 906، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17407 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17542»
وضاحت: فوائد: … حدیث نمبر (۵۷۸۸)میں اس قسم کی حدیث گزر چکی ہے، معمولات میں نرمی اختیار کرنا، یہ کوئی چند دنوں کا کھیل نہیں ہے، اس صفت سے متصف ہونے کے لیے خاصا تکلف کرنا پڑتا ہے اور اپنے آپ کو اس چیز کا عادی بنانا پڑتا ہے کہ ہر قسم کے قول و فعل سے پہلے اپنے آپ کو سوچنے کا موقع دیا جائے۔
الحكم على الحديث: اسناده حسن۔ أخرجه ابويعلي: 1739