🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ نَهْيِ الْحَاكِمِ عَنِ الرّشْوَةِ
حاکم کو رشوت سے منع کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6403
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَعَنَ اللَّهُ الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ) )
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ لعنت کرے رشوت دینے والے پر اور لینے والے پر۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6403]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الترمذي: 1336، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9031 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9019»
وضاحت: فوائد: … رشوت: وہ رقم جو ابطالِ حق یا احقاقِ باطل یا اپنے مفاد کو پورا کرنے کے لیے کسی کو دی جائے، مثال کے طور پر قاتل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جج کو رقم دینا، کسی امتحان میں زیادہ نمبر لگوانے کے لیے ممتحن کو روپیہ پیسہ دینا، رقم لے کر اپنی کمپنی سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کرنا، رقم لے کر اپنی ذمہ داری کو پورا نہ کرنا، وغیرہ وغیرہ۔
جو اسباب کسی شخص کو اس کی ذمہ داری اور ڈیوٹی کے تقاضے پورے نہیں کرنے دیتے، ان میں سے ایک بڑا سبب رشوت ہے اور یہ ایسی منحوس بیماری ہے کہ جو غیر محسوس انداز میں اکثر ملازمین میں سرایت کر گئی ہے، خاص طور پر قضا سے متعلقہ عہدوں میں، اللہ تعالی سے عافیت کا سوال ہے۔

الحكم على الحديث: صحيح لغيره۔ أخرجه الترمذي: 1336
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6404
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے رشوت دینے والے پر اور لینے والے پر لعنت کی ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6404]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي۔ أخرجه ابوداود: 3580، والترمذي: 1337، وابن ماجه: 2313، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6532 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6532»

الحكم على الحديث: اسناده قوي۔ أخرجه ابوداود: 3580
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6405
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ) )
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رشوت دینے والے پر اور لینے والے پر اللہ تعالی کی لعنت ہو۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6405]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6984»

الحكم على الحديث: انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6984
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6406
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَا مِنْ قَوْمٍ يَظْهَرُ فِيهِمُ الرِّبَا إِلَّا أُخِذُوا بِالسَّنَةِ، وَمَا مِنْ قَوْمٍ يَظْهَرُ فِيهِمُ الرُّشَا إِلَّا أُخِذُوا بِالرُّعْبِ) )
۔ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس قوم میں سود پھیل جائے، ان پر قحط سالی مسلط کر دی جاتی ہے اور جس قوم میں رشوت عام ہو جائے، وہ خوف اور رعب میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6406]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، عبد الله بن لھيعة سييء الحفظ، ومحمد بن راشد المرادي مجھول غير معروف، ويبدو أنه سقط رجل بين محمد بن راشد وعمرو، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17822 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17976»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کا پہلا جملہ شواہد کی بنا پر صحیح ہے۔

الحكم على الحديث: اسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6407
عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ، وَالرَّائِشَ يَعْنِي الَّذِي يَمْشِي بَيْنَهُمَا
۔ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رشوت دینے والے، رشوت لینے والے اور ان دونوں کے درمیان دلالی کرنے والے، تینوں پر لعنت کی ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6407]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره دون قوله: ’’الرائش۔‘‘ وھذا اسناد ضعيف، ليث بن أبي سليم ضعيف، وقد اضطرب في ھذا الحديث، وشيخه ابو الخطاب مجھول، ابوزرعة روايته عن ثوبان مرسلة۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 6/ 549، والبزار: 1353، والحاكم: 4/ 103، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22399 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22762»
وضاحت: فوائد: … رائش (دلال) وہ ہے جو رشوت خور اور رشوت دینے والے میں رشوت میں کمی بیشی کرا کر شریک ہوتا ہے۔

الحكم على الحديث: صحيح لغيره دون قوله: ’’الرائش ۔‘‘ وھذا اسناد ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں