الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ نَسْحَ تَحْرِيمِ الْانْتِبَادِ فِي الْأَرْعِيَةِ الْمُتَقَدِّمِ ذِكْرُهَا
سابق احادیث میں جن برتنوں میں نبیذ بنانے کو حرام قرار دیا گیا¤ان کے اس حکم کے منسوخ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 7537
حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ذَكَرَ أَنَّ الَّذِي يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَذِنَ فِي النَّبِيذِ بَعْدَ مَا نَهَى عَنْهُ مُنْذِرٌ أَبُو حَسَّانَ ذَكَرَهُ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَكَانَ يَقُولُ مَنْ خَالَفَ الْحَجَّاجَ فَقَدْ خَالَفَ
۔ عاصم نے بیان کیا کہ جس نے یہ بیان کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نبیذ پینے کی ممانعت کے بعد اس کی اجازت دی تھی، وہ بیان کرنے والے منذر ابو حسان ہیں۔ انہوں نے یہ سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے۔اور وہ کہا کرتے تھے کہ جس نے حجاج کی مخالفت کی تو اس نے مخالفت کی۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْاشْرِبَةِ/حدیث: 7537]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، منذر ابو حسان يرمي بالكذب، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20134 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20396»
وضاحت: فوائد: … معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب کی حرمت کے موقع پر جن برتنوں کو حرام قرار دیا تھا، ان کی حرمت عارضی طور پر تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی، جیسا کہ اس باب کی احادیث سے معلوم ہو رہا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا