الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ مَنْ رَآنِي فِي النَّوْمِ فَقَدْ رَآنِي
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کا بیان کہ جس نے مجھے نیند میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا
حدیث نمبر: 7860
۔حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَوْفُ بْنُ أَبِی جَمِیلَۃَ عَنْ یَزِیدَ الْفَارِسِیِّ قَالَ رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی النَّوْمِ زَمَنَ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَکَانَ یَزِیدُ یَکْتُبُ الْمَصَاحِفَ قَالَ فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی النَّوْمِ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَإِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ کَانَ یَقُولُ: ( (إِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَسْتَطِیعُ أَنْ یَتَشَبَّہَ بِی فَمَنْ رَآنِی فِی النَّوْمِ فَقَدْ رَآنِی۔) ) فَہَلْ تَسْتَطِیعُ أَنْ تَنْعَتَ لَنَا ہٰذَا الرَّجُلَ الَّذِی رَأَیْتَ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ رَأَیْتُ رَجُلًا بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ جِسْمُہُ وَلَحْمُہُ أَسْمَرُ إِلَی الْبَیَاضِ حَسَنُ الْمَضْحَکِ أَکْحَلُ الْعَیْنَیْنِ جَمِیلُ دَوَائِرِ الْوَجْہِ قَدْ مَلَأَتْ لِحْیَتُہُ مِنْ ہٰذِہِ إِلٰی ہٰذِہِ حَتّٰی کَادَتْ تَمْلَأُ نَحْرَہُ قَالَ عَوْفٌ لَا أَدْرِی مَا کَانَ مَعَ ہٰذَا مِنَ النَّعْتِ قَالَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَوْ رَأَیْتَہُ فِی الْیَقَظَۃِ مَا اسْتَطَعْتَ أَنْ تَنْعَتَہُ فَوْقَ ہٰذَا۔
۔ یزید فارسی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا، یہ اس وقت کی بات ہے، جب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہماابھی تک زندہ تھے اور یزید مصحف لکھا کرتے تھے، میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہماسے کہا کہ میں نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے، انھوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شیطان میں یہ طاقت نہیں کہ وہ میری صورت اختیار کرسکے، جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا۔ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کیا ایسا ممکن ہے کہ تم اس آدمی کا حلیہ بیان کرسکو جو تم نے دیکھا ہے؟ یزید کہتے ہیں: میں نے کہا: جی ہاں، میں نے درمیانے قد کا آدمی دیکھا ہے، اس کا گوشت اور چمڑا سفیدی مائل گندمی رنگ ہے، حسین انداز میں مسکراتے ہیں، آنکھیں سرمگین ہیں، آپ کا چہرہ اور دھاریاں نہایت حسین و جمیل گولائی والا ہے اور داڑھی سینے کو بھرے ہوئے ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے کہا: اگر تم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حالت بیداری میں دیکھ لیتے تو اس سے بہتر بیان نہ کرسکتے،(یعنی بالکل حلیہ ٹھیک بتایا ہے)۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7860]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، يزيد الفارسي في عداد المجھولين، أخرجه الترمذي في الشمائل: 392، وابن ابي شيبة: 11/ 56، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3410 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
الحكم على الحديث: ضعیف
حدیث نمبر: 7861
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي وَفِي لَفْظٍ فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي وَفِي رِوَايَةٍ لَا يَتَشَبَّهُ بِي وَفِي رِوَايَةٍ لَا يَتَخَيَّلُ بِي فَإِنَّ رُؤْيَا الْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ الصَّادِقَةَ الصَّالِحَةَ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، تحقیق اس نے حق دیکھا، کیونکہ شیطان میری تمثیل اختیار نہیں کر سکتا، ایک روایت میں ہے: وہ میری مشابہت اختیار نہیں کرسکتا، ایک روایت میں ہے: وہ میری یکسانیت اختیار کر کے میری صورت ذہن میں نہیں ڈال سکتا، پس بیشک مؤمن بندے کا نیک اور سچا خواب نبوت کا سترھواں حصہ ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7861]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، أخرجه ابن ماجه: 3901، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7168 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7168»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 7862
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي قَالَ عَاصِمٌ قَالَ أَبِي فَحَدَّثَنِيهِ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَأَخْبَرْتُهُ أَنِّي قَدْ رَأَيْتُهُ قَالَ رَأَيْتَهُ قُلْتُ إِي وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُهُ قَالَ فَذَكَرْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنِّي وَاللَّهِ قَدْ ذَكَرْتُهُ وَنَعَتُّهُ فِي مِشْيَتِهِ قَالَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِنَّهُ كَانَ يُشْبِهُهُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا، شیطان میری صورت اختیار نہیں کر سکتا۔ عاصم کہتے ہیں: میرے باپ نے مجھے بیان کیا کہ انھوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہماکو بتایا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا ہے، انہوں نے کہا: پھر تم نے واقعی آپ کو ہی دیکھا ہے، میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے، پھر میں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی شکل کا ذکر کیا کہ (وہ ہستی سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی شکل کی لگ رہی تھی)، اللہ کی قسم! میں نے ان کا ذکر کیا اور ان کے چلنے کا انداز بیان کیا، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے کہا:یہ صورت تو واقعی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہ ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7862]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، أخرجه الترمذي في الشمائل: 391، والحاكم: 4/ 393، واسحاق بن راھويه: 261، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8508 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8489»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 7863
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِثْلُ الْمَرْفُوعِ مِنْهُ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اس قسم کی مرفوع حدیث مروی ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7863]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6994، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13849 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13885»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 7864
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَسَيَرَانِي فِي الْيَقَظَةِ أَوْ فَكَأَنَّمَا رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ لَا يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِي فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ قَالَ أَبُو قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، وہ عنقریب مجھے بیداری میں بھی دیکھے گا، یا فرمایا:گویا کہ اس نے مجھے بیداری میں دیکھا ہے، شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا۔ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے دیکھا اس نے حقیقت میں مجھے ہی دیکھا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7864]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6993، ومسلم: 2266، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22606 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22978»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 7865
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَتَمَثَّلَ بِمِثْلِي
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے خواب میں مجھے دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا، شیطان کے لائق نہیں کہ وہ میری صورت اختیار کرسکے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7865]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه الدارمي: 2/ 123، والطبراني في الكبير: 10510، وفي الاوسط: 1256، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3559 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3559»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 7866
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي
۔ ابومالک اشجعی اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے خواب میں مجھے دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھا ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7866]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه الترمذي: في الشمائل: 389، وابن ابي شيبة: 11/ 55، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27208 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27750»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 7867
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ عَلَى صُورَتِي
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا گویا کہ اس نے مجھے بیداری میں دیکھا ہے، پس بیشک شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7867]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 110، 6197، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3798 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3798»
وضاحت: فوائد: … بیداری میں دیکھنے سے مراد صحت ِ رؤیت ہے۔
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 7868
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي إِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَصَوَّرُ بِي قَالَ شُعْبَةُ أَوْ قَالَ لَا يَتَشَبَّهُ بِي وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَةً مِنَ النَّارِ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا ہے، شیطان میری صورت اور میری مشابہت اختیار نہیں کرسکتا اور جس نے میرے اوپر جان بوجھ کر جھوٹ بولا، وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا تیار کر لے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7868]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 110، 6197، أخرج الشطر الثاني منه مسلم: 3، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9316 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9305»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 7869
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَإِيَّايَ رَأَى فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَخَيَّلُ بِي وَفِي رِوَايَةٍ لَا يَتَخَيَّلُنِي
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے خواب میں مجھے دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا ہے، کیونکہ شیطان میری شکل نہیں اختیار کرسکتا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ تَعُبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 7869]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه الدارمي: 2/ 123، والطبراني في الاوسط: 1256، وفي الكبير: 10510، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4304 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4304»
الحكم على الحديث: صحیح