الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي نَفْسِ الْخَاتَمِ وَلبْسِهِ فِي الْيَمِينِ وَكَرَهَتِهِ فِي الْوُسْطَى
انگوٹھی کا نقش بنوانے، اس کو دائیں ہاتھ میں پہننے اور اس کو درمیانی انگلی میں پہننے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 7984
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ فَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ قَالَ لَا تَنْقُشُوا عَلَيْهِ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس میں محمد رسول اللہ کے الفاظ کندہ کروائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اس طرح کا نقش نہ بنواؤ۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ/حدیث: 7984]
تخریج الحدیث: «أخرجه بنحوه البخاري: 3106، 5878، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12647 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12675»
الحكم على الحديث:
أخرجه بنحوه البخاري: 3106
حدیث نمبر: 7985
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ فِي خَاتَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی میں محمد رسول اللہ کے الفاظ کا نقش تھا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ/حدیث: 7985]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه النسائي: 8/ 192، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5685 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5685»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 7986
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَسْتَضِيئُوا بِنَارِ الْمُشْرِكِينَ وَلَا تَنْقُشُوا خَوَاتِيمَكُمْ عَرَبِيًّا
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ مشرکوں کی آگ سے روشنی حاصل کرو اور نہ اپنی انگوٹھیوں پر عربی نقش بنواؤ۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ/حدیث: 7986]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة الازھر بن راشد البصري، أخرجه النسائي: 8/ 176، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11954 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11976»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی سے قبل عربوں کے ہاں کسی قسم کا نقش معروف نہیں تھا، اس لیے عربی نقش سے مراد محمد رسول اللہ کے الفاظ ہیں۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة الازھر بن راشد البصري
حدیث نمبر: 7987
حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ أَبِي رَافِعٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَذَكَرَ أَنَّهُ رَأَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ
۔ حماد بن سلمہ کہتے ہیں: میں نے ابن ابی رافع کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی ہوئی تھی، جب میں نے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کو دیکھا تھا کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے اور سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ/حدیث: 7987]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه الترمذي: 1744، وابن ماجه: 3647، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1746 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1746»
وضاحت: فوائد: … بعض روایات میں بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کا بھی ذکر ہے، اس لیے بائیں ہاتھ میں بھی پہننا درست ہے، مگر ترجیح دائیں ہاتھ کو ہے، کیونکہ یہ اکثر روایات میں ہے اور زینت کے مناسب بھی دایاں ہاتھ ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7988
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَجْعَلَ خَاتَمِي فِي هَذِهِ السَّبَّابَةِ أَوِ الَّتِي تَلِيهَا
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع کیا تھا کہ میں انگشت ِ شہادت یا اس کے ساتھ والی یعنی درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہنوں۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ/حدیث: 7988]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2078، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 586 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 586»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں مردوں کو دو انگلیوں میں انگوٹھی پہننے سے منع کیا گیا ہے، امام نووی نے کہا: مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ (مردوں کے لیے) چھنگلی انگلی میں انگوٹھی پہننا مسنون ہے، جبکہ عورت اپنی تمام انگلیوں میں انگوٹھی پہن سکتی ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2078