🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

37. بَابُ: «وَانْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ»
سورۂ شعراء سورۂ شعراء کا ان سورتوں میں سے ہونا، جن کی آیات دو سو سے زائد ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8692
عَنْ مَعْدِي كَرِبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ فَسَأَلْنَاهُ أَنْ يَقْرَأَ عَلَيْنَا {طس} الْمِائَتَيْنِ فَقَالَ مَا هِيَ مَعِي وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ مَنْ أَخَذَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ قَالَ فَأَتَيْنَا خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَرَأَهَا عَلَيْنَا
۔ معدیکرب کہتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے درخواست کی کہ وہ ہمیں سورۂ {طسم} سنائیں، جودو سو آیتوں والی ہے۔ انہوں نے کہا: مجھے تو یہ سورت یاد نہیں ہے، البتہ تم سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سورت سیکھی ہے، پس ہم سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انھوں نے ہمیں یہ سورت سنائی۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة إبراهيم إلى سورة الشعراء/حدیث: 8692]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، معديكرب الھمداني العبدي، لم يرو عنه الا ابو اسحاق، وذكره ابن حبان في الثقات، ولم يؤثر توثيقه عن غيره۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 3614، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3980 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3980»
وضاحت: فوائد: … سورۂ شعراء کی آیات کی تعداد (۲۲۷) ہے، کسر کو گرا کر صرف دو سو کا ذکر کیا، عرب ایسا کر لیتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں