الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ فِيمَا كَانَ يُعْجِبُهُ ﷺ مِنَ الْأَطْعِمَةِ
نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پسندیدہ ماکولات کا بیان
حدیث نمبر: 11322M
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَنَعْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَخَّارَةً فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَوَضَعْتُهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَاطَّلَعَ فِيهَا فَقَالَ ”حَسِبْتُهُ لَحْمًا“ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِأَهْلِي فَذَبَحُوا لَهُ شَاةً
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے سنگریزوں کا ایک برتن بنایا ہوا تھا، میں وہ برتن آپ کے پاس لایا اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں جھانکا اور فرمایا: میرا خیال ہے کہ اس میں گوشت ہے۔ میں نے اس چیز کا ذکر گھر والوں سے کیا (اور ہم سمجھ گئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گوشت کھانے کی خواہش ہے) پس انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بکری ذبح کی۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11322M]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح أخرجه ابويعلي: 2079، 2080، وابن حبان: 7020، والحاكم: 4/111، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14581 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14635»
وضاحت: فوائد: … سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اینڈ فیملی کو اس سے اندازہ ہو گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گوشت کی چاہت ہو رہی، لہذا انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس چاہت کو پورا کیا۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح أخرجه ابويعلي: 2079