🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

84. بَابُ مَا جَاءَ فِي قُرَّةَ بْنِ أَيَّاسِ الْمُزَنِى وَالِدِ مُعَاوِيَةَ بن قرة رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا معاویہ بن قرہ مزنی رضی اللہ عنہ کے والد سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11878
حَدَّثَنَا أَبِي ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي أَيَّاسٍ يَعْنِي مُعَاوِيَةَ بْنَ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ يَعْنِي قُرَّةَ بْنَ أَيَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا لَهُ وَمَسَحَ رَأْسَهُ
سیدنا معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گئے تو آپ نے ان کے حق میں دعا کی اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرا۔ [الفتح الربانی/أبواب في فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11878]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15583 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15668»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11879
حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ مِنْ مُزَيْنَةَ فَبَايَعْنَاهُ وَإِنَّ قَمِيصَهُ لَمُطْلَقٌ قَالَ فَبَايَعْنَاهُ ثُمَّ أَدْخَلْتُ يَدِي فِي جَيْبِ قَمِيصِهِ فَمَسَسْتُ الْخَاتَمَ قَالَ عُرْوَةُ فَمَا رَأَيْتُ مُعَاوِيَةَ وَلَا ابْنَهُ قَالَ وَأُرَاهُ يَعْنِي إِيَاسًا فِي شِتَاءٍ قَطُّ وَلَا حَرٍّ إِلَّا مُطْلِقَيْ أَزْرَارِهِمَا لَا يَزُرَّانِ
سیدنا معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں:میں قبیلہ مزینہ کے ایک قافلے کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قمیص کے بٹن کھلے تھے، اس لیے میں نے اپنا ہاتھ آپ کی قمیص کے اندر داخل کیا اور مہر نبوت کو چھوا۔ عروہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے بیٹے ایاس کو موسم گرما اور سرما میں جب بھی دیکھا، ان کی قمیص کے بٹن کھلے ہوتے تھے، ان کو بند نہیں کیا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب في فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11879]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، اخرجه ابوداود: 4082، وابن ماجه: 3578، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20368 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20639»
وضاحت: فوائد: … سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ انتہائی ذہین صحابی تھے، ان کا مسکن بصرہ تھا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ازارقہ سے ہونے والی جنگ میں قتل ہو گئے تھے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں