🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

89. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَعْنِ بْنِ يَزِيدَ السُّلَمِي رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا معن بن یزید سلمی رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11896
عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ عَنْ مَعْنِ بْنِ يَزِيدَ السُّلَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُهُ يَقُولُ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَبِي وَجَدِّي وَخَاصَمْتُ إِلَيْهِ فَأَفْلَجَنِي وَخَطَبَ عَلَيَّ فَأَنْكَحَنِي
سیدنا معن بن یزید سلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں، میرے والد اور میرے دادا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک معاملہ لے گیا تو آپ نے میرے حق میں فیصلہ کیا اور میرے لیے نکاح کا پیغام بھیج کر آپ نے میرا نکاح کر دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب في فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11896]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري، أخرجه مطولا ابويعلي: 1551، والطبراني في الكبير: 19/ 1072، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18275 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18464»
وضاحت: فوائد: … سیدنا معن بن یزید رضی اللہ عنہ صحابی ٔ رسول ہیں، انھوں نے پہلے کوفہ میں سکونت اختیار کی، پھر مصر چلے گئے اور بالآخر دمشق کو اپنا مسکن قرار دیا،یہ دمشق کی فتح میں شریک تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاں ان کا مرتبہ مسلّم تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ما بین ہونے والی جنگوں میں یہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں