🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

91. بَابُ مَا جَاءَ فِى يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سلام رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنایوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11899
عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي الْهَيْثَمِ قَالَ سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ أَجْلَسَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي حِجْرِهِ وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِي وَسَمَّانِي يُوسُفَ
سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنی گود میں بٹھا کر میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرا نام یوسف رکھا۔ [الفتح الربانی/أبواب في فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11899]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16407 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16520»
وضاحت: فوائد: … سیدنایوسف رضی اللہ عنہ، سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بیٹے تھے، ان کا تذکرہ پہلے ہو چکا ہے، امام بخاری نے کہا: ان کو صحبت کا شرف حاصل ہے، ابن سعد نے صحابہ کے پانچویں طبقے میں ان کو ذکر کیا ہے، جبکہ امام ابوحاتم نے کہا ہے کہ ان کو صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رؤیت نصیب ہوئی ہے صحبت یعنی ساتھ رہنے کا شرف حاصل نہیں ہوا، امام بخاری کا قول راجح ہے، یہ عمر بن عبد العزیز کی خلافت میں فوت ہوئے تھے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں