🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

40. فَصْلٌ: فَتْحُ كُنُوزِ كِسْرَى
فصل: کسریٰ کے خزانوں کی فتح
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12220
عَنْ سِمَاكٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَيَفْتَحَنَّ رَهْطٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ كُنُوزَ كِسْرَى الَّتِي“ قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ ”الَّذِي بِالْأَبْيَضِ“ قَالَ جَابِرٌ فَكُنْتُ فِيهِمْ فَأَصَابَنِي أَلْفُ دِرْهَمٍ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں کی ایک جماعت کسریٰ کے خزانوں کو ضرورضرور فتح کرے گی۔ ابو نعیم راوی نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: وہ خزانے جو اس کے سفید محلات میں ہیں۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں بھی ان خزانوں کو فتح کرنے والوں میں شامل تھا اور ایک ہزار درہم میرے حصہ میں آئے تھے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْخُلَافَةِ وَالْإِمَارَةِ/حدیث: 12220]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 2919، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20996 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21307»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ پیشین گوئی بھی پوری ہو گئی اور مسلمان ایران کے خزانوں پر قابض ہو گئے۔

الحكم على الحديث: اخرجه مسلم: 2919
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں