صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1ق. باب فِي إِنْشَادِ الْاشْعَارِ وَبَيَانِ أَشْعَرِ الْكَلِمَةِ وَذَمِّ الشعْرِ
باب: شعر پڑھنے، بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 2259 ترقیم شاملہ: -- 5895
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ ابْنِ الْهَادِ ، عَنْ يُحَنِّسَ مَوْلَى مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: " بَيْنَا نَحْنُ نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعَرْجِ، إِذْ عَرَضَ شَاعِرٌ يُنْشِدُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خُذُوا الشَّيْطَانَ، أَوْ أَمْسِكُوا الشَّيْطَانَ لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ رَجُلٍ قَيْحًا، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا: ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرج کے علاقے میں جا رہے تھے کہ ایک شاعر شعر پڑھتا ہوا سامنے سے گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”شیطان کو پکڑو، یا (فرمایا) شیطان کو روکو، انسان کے پیٹ کا پیپ سے بھر جانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر سے بھرے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الشِّعْرِ/حدیث: 5895]
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم عرج مقام پر چل رہے تھے کہ اسی دوران ایک شاعر سامنے آ کر شعر سنانے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «خُذُوا الشَّيْطَانَ أَوْ أَمْسِكُوا الشَّيْطَانَ» ”شیطان کو پکڑو یا شیطان کو روکو،“ انسان کا پیٹ پیپ سے بھر جائے، اس سے بہتر ہے کہ وہ شعروں سے بھرے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الشِّعْرِ/حدیث: 5895]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2259
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة