🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

58. ذكر إثبات الهدى لمن اتبع القرآن والضلالة لمن تركه-
- قرآن کی پیروی کرنے والے کے لیے ہدایت اور اسے چھوڑنے والے کے لیے گمراہی کے ثبوت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 123
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَيْهِ فَقُلْنَا لَهُ: لَقَدْ رَأَيْتَ خَيْرًا، صَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَلَّيْتَ خَلْفَهُ، فَقَالَ: نَعَمْ، وَإِنَّهُ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا، فَقَالَ: " إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمْ كِتَابَ اللَّهِ، هُوَ حَبْلُ اللَّهِ، مَنِ اتَّبَعَهُ كَانَ عَلَى الْهُدَى، وَمَنْ تَرَكَهُ كَانَ عَلَى الضَّلالَةِ" .
یزید بن حیان، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ہم نے ان سے گزارش کی: آپ نے بھلائی کو دیکھا ہے، آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں اور آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نمازیں ادا کی ہیں۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: میں تمہارے درمیان اللہ کی کتاب کو چھوڑ کر جا رہا ہوں، یہ اللہ کی رسی ہے، جو شخص اس کی پیروی کرے گا، وہ ہدایت پر گامزن رہے گا اور جو شخص اسے چھوڑ دے گا، وہ گمراہی کے راستے پر ہو گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ العِلْمِ/حدیث: 123]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2408، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2357، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 123، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4603، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8092، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3788، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2901، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19572، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 10815»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (4/ 356) نحوه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں