🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. باب الوعيد على ترك الصلاة - ذكر الزجر عن ترك المرء صلاة العصر وهو عامد له
نماز چھوڑنے پر وعید کا بیان - اس ممانعت کا ذکر کہ آدمی جان بوجھ کر صلاة العصر ترک نہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1470
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ ، عَنْ بُرَيْدَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " بَكِّرُوا بِصَلاةِ الْعَصْرِ يَوْمَ الْغَيْمِ، فَإِنَّهُ مَنْ تَرَكَ صَلاةَ الْعَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ" . قَالَ الشَّيْخُ: وَهِمَ الأَوْزَاعِيُّ فِي صَحِيفَتِهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، فَقَالَ: عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ، وَإِنَّمَا هُوَ أَبُو الْمُهَلَّبِ عَمُّ أَبِي قِلابَةَ وَاسْمُهُ عَمْرُو بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ زَيْدٍ الْجَرْمِيُّ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب بادل چھایا ہوا ہو، تو عصر کی نماز جلدی ادا کر لو، کیونکہ جو شخص عصر کی نماز کو چھوڑ دے اس کا عمل ضائع ہو جاتا ہے۔“ شیخ بیان کرتے ہیں کہ امام اوزاعی رحمہ اللہ کو اپنے صحیفہ میں یحییٰ بن ابوکثیر کے حوالے سے ابوقلابہ کے حوالے سے اس روایت کو نقل کرنے میں وہم ہوا، انہوں نے یہ کہا ہے کہ یہ ابومہاجر کے حوالے سے منقول ہے حالانکہ اس راوی کا نام ابومہلب ہے، جو ابوقلابہ کے چچا ہیں اور ان کا نام عمرو بن معاویہ بن زید جرمی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1470]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 553، 594، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 336، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1463، 1470، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 473، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 363، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 694، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23423» «رقم طبعة با وزير 1468»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - دون جملة التبكير؛ فإنها موقوفة على بريدة - «التعليق الرغيب» (1/ 169): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط صحيح، وقد تقدم برقم (1463).
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں