🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

203. باب الأذان - ذكر تباعد الشيطان عند سماع النداء والإقامة
اذان کا بیان - اس بات کا ذکر کہ شیطان اذان اور اقامت سن کر دور بھاگتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1662
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمْةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضُرَاطٌ، فَإِذَا سَكَتَ أَقْبَلَ، فَإِذَا ثُوِّبَ أَدْبَرَ وَلَهُ ضُرَاطٌ، فَإِذَا سَكَتَ أَقْبَلَ يَخْطِرُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَنَفْسِهِ حَتَّى يَظَلَّ الرَّجُلُ لا يَدْرِي كَمْ صَلَّى، فَإِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَوَجَدَ ذَلِكَ، فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب مؤذن اذان دیتا ہے، تو شیطان پیٹھ پھیر کر چلا جاتا ہے اور اس کی ہوا خارج ہو رہی ہوتی ہے، جب مؤذن خاموش ہو جاتا ہے، تو وہ پھر آ جاتا ہے، پھر جب مؤذن اقامت کہتا ہے، تو وہ پھر پیٹھ پھیر کر چلا جاتا ہے، اور اس کی ہوا خارج ہو رہی ہوتی ہے۔ جب مؤذن خاموش ہوتا ہے، تو شیطان آ جاتا ہے، اور آدمی کے دل میں مختلف طرح کے خیالات پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے، یہاں تک کہ آدمی کو یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ اس نے کتنی نماز ادا کی ہے، جب کسی شخص کو نماز ادا کرتے ہوئے اس طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے تو اسے قعدہ کے دوران دو مرتبہ سجدہ سہو کر لینا چاہیے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1662]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 608، 1222، 1231، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 389، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 392، 1020، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 16، 1662، 1663، 1754، 2683، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 669 وأبو داود فى (سننه) برقم: 516، 1030، والترمذي فى (جامعه) برقم: 397، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1216، 1217، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1403، 1404، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7406» «رقم طبعة با وزير 1660»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر (16). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں