🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

237. باب شروط الصلاة
نماز کی شرائط کا بیان -
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1697
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فُضِّلْنَا عَلَى النَّاسِ بِثَلاثٍ: جُعِلَتِ الأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدًا، وَجُعِلَ تُرْبَتُهَا لَنَا طَهُورًا، وَجُعِلَتْ صُفُوفُنَا كَصُفُوفِ الْمَلائِكَةِ، وَأُوتِيتُ هَؤُلاءِ الآيَاتِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، لَمْ يُعْطَهُ أَحَدٌ قَبْلِي، وَلا يُعْطَى أَحَدٌ بَعْدِي" .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہمیں دوسرے لوگوں پر تین حوالے سے فضیلت دی گئی ہے: ہمارے لیے تمام روئے زمین کو مسجد بنا دیا گیا ہے، زمین کی مٹی کو ہمارے لیے طہارت کے حصول کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے، اور ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں کی مانند قرار دیا گیا ہے، اور مجھے سورہ بقرہ کی یہ آخری آیات عرش کے نیچے موجود خزانے میں سے دی گئی ہیں، یہ مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں اور میرے بعد بھی کسی کو نہیں دی جائیں گی۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1697]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 522، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 263، 264، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1697، 6400، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2075، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7968، والدارقطني فى (سننه) برقم: 669، 670، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23723» «رقم طبعة با وزير 1695»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1/ 316)، «الصحيحة» (1482). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الصحيح، أبو مالك الأشجعي: هو سعد بن طارق.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں