🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

718. باب فرض متابعة الإمام - ذكر البيان بأن المرأة إذا كانت وحدها لها أن تنفرد بالصلاة خلف صفوف الرجال تقتدي بإمامها لا تقدم لها من ذلك الموضع
امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات کا بیان کہ اگر عورت تنہا ہو تو اسے مردوں کی صفوں کے پیچھے تنہا اپنے امام کی اقتداء میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے، اسے اس مقام سے آگے نہ جانا چاہیے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2205
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ، فَأَكَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ: " قُومُوا فَلأُصَلِّيَ لَكُمْ". قَالَ أَنَسٌ: فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لِي قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ، فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ، فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ، وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا، فَصَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفَ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی نانی سیدہ ملیکہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس کھانے پر دعوت کی جو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تناول فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اٹھو تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اٹھ کر اس چٹائی کی طرف گیا جو زیادہ استعمال کی وجہ سے سیاہ ہو چکی تھی، میں نے اسے پانی سے دھویا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کھڑے ہوئے، میں نے اور ایک دوسرے لڑکے نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بنائی اور وہ بوڑھی خاتون ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو رکعات نماز پڑھانے کے بعد نماز ختم کر دی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2205]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 380، 727، 860، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 658، ومالك فى (الموطأ) برقم: 522، وابن الجارود فى "المنتقى"، 344، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1539، 1540، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2205، 7177، 7178، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 736، وأبو داود فى (سننه) برقم: 612، 658، والترمذي فى (جامعه) برقم: 234، 3829، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12264» «رقم طبعة با وزير 2202»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (625): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں