🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

911. باب الوتر - ذكر خبر سابع يدل على أن الوتر غير فرض
وتر نماز کا بیان - ساتویں خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ وتر فرض نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2416
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرْجَانِيُّ ، بِحَلَبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمِ افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى عِبَادِهِ مِنَ الصَّلاةِ؟ قَالَ:" خَمْسُ صَلَوَاتٍ"، قَالَ: هَلْ قَبْلَهُنَّ أَوْ بَعْدَهُنَّ شَيْءٌ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى عِبَادِهِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا"، قَالَ: فَحَلَفَ الرَّجُلُ بِاللَّهِ: لا يَزِيدُ عَلَيْهِنَّ وَلا يَنْقُصُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ صَدَقَ دَخَلَ الْجَنَّةَ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر کتنی نمازیں فرض کی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ نمازیں“ اس نے عرض کی: کیا ان سے پہلے یا ان کے بعد بھی کوئی چیز ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں“ راوی کہتا ہے: اس شخص نے اللہ کے نام کی قسم اٹھائی، وہ ان میں کوئی اضافہ یا کوئی کمی نہیں کرے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس نے سچ کہا ہے، تو یہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2416]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1447، 2416، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 717، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 458، والدارقطني فى (سننه) برقم: 885، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14023» «رقم طبعة با وزير 2407»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2/ 4). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں