🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1092. فصل في قيام الليل - ذكر تكرار المصطفى صلى الله عليه وسلم التكبير والتحميد والتسبيح لله جل وعلا عند افتتاحه صلاة الليل
قیام الليل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز شروع کرتے وقت اللہ جل وعلا کی تکبیر، تحمید اور تسبیح کو دہراتے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2601
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَاصِمٍ الْعَنَزِيِّ ، عَنِ ابْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ الصَّلاةَ، قَالَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، سُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلا، سُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلا، سُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ، مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْثِهِ وَنَفْخِهِ" ، قَالَ عَمْرٌو: وَهَمْزُهُ: الْمُوتَةُ، وَنَفْخُهُ: الْكِبْرُ، وَنَفْثُهُ: الشِّعْرُ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کی تو یہ پڑھا: «اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا» اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، وہ بڑا ہے، «اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا» اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، وہ بڑا ہے، «اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا» اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، وہ بڑا ہے، «وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا» ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو زیادہ ہو، «وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا» میں ہر صبح و شام اللہ تعالیٰ کے ہر عیب سے پاک ہونے کو بیان کرتا ہوں، «وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا» میں ہر صبح و شام اللہ تعالیٰ کے ہر عیب سے پاک ہونے کو بیان کرتا ہوں، «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ» اے اللہ! میں شیطان سے اس کے ہمز اور اس کے نفث سے اور اس کے نفخ سے پناہ مانگتا ہوں۔ عمرو نامی راوی کہتے ہیں: ہمز سے مراد مرگی، اس کے نفخ سے مراد تکبر اور اس کے نفث سے مراد شعر کہنا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2601]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 199، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 468، 469، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1779، 1780، 2601، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 864، وأبو داود فى (سننه) برقم: 764، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 807، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17011» «رقم طبعة با وزير 2592»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - مضى (1777). تنبيه!! رقم (1777) = (1780) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں