🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1213. فصل في سفر المرأة - ذكر خبر رابع يدل على أن هذا الزجر الذي خص بهذا العدد ليس القصد فيه إباحة استعماله فيما دونه
فصل: عورت کے سفر کا بیان - چوتھی خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ اس تعداد کے ساتھ بیان کردہ منع سے اس سے کم کی اجازت کا مقصد نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2726
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخَرِ أَنْ تُسَافِرَ يَوْمًا وَاحِدًا لَيْسَ مَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَسَمِعَهُ مِنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَالطَّرِيقَانِ جَمِيعًا مَحْفُوظَانِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی کسی بھی عورت کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے، وہ ایک دن کا ایسا سفر کرے جس میں اس کے ساتھ کوئی محرم نہ ہو۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سعید مقبری نے یہ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی سنی اور انہوں نے یہ روایت اپنے والد کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی سنی ہے تو اس کے دونوں طرق محفوظ ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2726]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1088، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1339، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2523، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2721، 2725، 2726، 2727، 2728، 2732، 3758، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1621، 1622، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1723، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1170، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2899، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5492، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7342» «رقم طبعة با وزير 2715»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں