🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

50. باب ما جاء في الصبر وثواب الأمراض والأعراض - ذكر البيان بأن الجنة إنما تجب لمن وصفنا إذا احتسب في تلك المصيبة دون المتسخط فيما قضى الله
صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کا بیان کہ جنت اس کے لیے واجب ہوتی ہے جس کے ہم نے بیان کردہ بچوں کی مصیبت پر صبر کیا، نہ کہ اس کے لیے جو اللہ کے فیصلے سے ناراض ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2941
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ نِسْوَةَ مِنَ الأَنْصَارِ قُلْنَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَأْتِيكَ مَعَ الرِّجَالِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَوْعِدُكُنَّ بَيْتُ فُلانَةَ" فَجَاءَ فَتَحَدَّثَ مَعَهُنَّ، ثُمَّ قَالَ: " لا يَمُوتُ لإِحْدَاكُنَّ ثَلاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فَتَحْتَسِبُهُ إِلا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ" فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ: وَاثْنَتَيْنِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَاثْنَتَيْنِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ انصاری خواتین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: ہم مردوں کے ہمراہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر نہیں ہو سکتی ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں وعظ و نصیحت کیا کیجیے)، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فلاں خاتون کے گھر میں تم سے ملاقات ہو گی۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کے ساتھ بات چیت کرتے رہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کسی کے بھی تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ اس پر ثواب کی امید رکھے تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔ ان میں سے ایک خاتون نے عرض کی: جس کے دو ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے دو (بچے فوت) ہوں (اسے بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 2941]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 102، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2632، 2634، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2941، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5867، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7237، 7238، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7474، 9038، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1049» «رقم طبعة با وزير 2930»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2302 و 2680)، «التعليق الرغيب» (3 90): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں