صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
252. فصل في النياحة ونحوها - ذكر الزجر عن البكاء للنساء عند المصائب إذا امتحن بها
نوحہ اور اس جیسی دیگر باتوں کے بیان میں فصل - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ عورتیں مصیبت کے وقت رونا اگر اس سے آزمائی جائیں
حدیث نمبر: 3155
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: لَمَّا جَاءَ نَعْيُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَزَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ، جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ الْحُزْنُ، قَالَتْ عَائِشَةُ: وَأَنَا أَطَّلِعُ مِنْ شَقِّ الْبَابِ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ نِسَاءَ جَعْفَرٍ قَدْ كَثُرَ بُكَاؤُهُنَّ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْهَاهُنَّ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَذَهَبَ الرَّجُلُ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: قَدْ نَهَيْتُهُنَّ وَإِنَّهُنَّ لَمْ يَطِعْنَنِي، حَتَّى كَانَ فِي الثَّالِثَةِ، فَزَعَمَتْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" احْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ التُّرَابَ"، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ: أَرْغَمَ اللَّهُ بِأَنْفِكَ، مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ مَا يَذْكُرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ، سیدنا زید بن حارث رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کی اطلاع آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے شدید غم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے پہچانا جا سکتا تھا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں دروازے کی جھری میں سے جھانک رہی تھی ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے گھر کی خواتین بکثرت رو رہی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو یہ ہدایت کی کہ وہ ان خواتین کو ایسا کرنے سے روکے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ شخص چلا گیا پھر وہ آیا اور بولا: میں نے انہیں منع کیا ہے، لیکن وہ میری بات نہیں مان رہی ہیں ایسا تین مرتبہ ہوا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے منہ پر مٹی ڈال دو۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے (دل ہی دل میں) کہا:اللہ تعالیٰ تمہاری ناک کو خاک آلود کرے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جو فرما رہے ہیں تم وہ کرتے کیوں نہیں ہو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3155]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3145»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (3137). تنبيه!! رقم (3137) = (3147) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين