🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

131. باب صوم المسافر - ذكر الخبر الدال على أن الصوم في السفر إنما كره مخافة أن يضعف المرء دون أن يكون استعماله ضدا للبر
مسافر کے روزے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ سفر میں روزہ رکھنا اس لیے ناپسند کیا گیا کہ کہیں آدمی کمزور نہ ہو جائے، نہ کہ اس کا استعمال نیکی کے خلاف ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3553
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زُرَارَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةِ تَبُوكَ، وَكَانَتْ تُدْعَى غَزُوَةُ الْعُسْرَةِ، فَبَيْنَمَا نَسِيرُ بَعْدَمَا أَضْحَى النَّهَارُ، فَإِذَا هُوَ بِجَمَاعَةٍ تَحْتَ ظِلِّ شَجَرَةٍ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلٌ صَامَ، فَجَهَدَهُ الصَّوْمُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تَصُومُوا فِي السَّفَرِ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، اس غزوہ کو غربت کی جنگ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ ابھی ہم دن چڑھنے کے بعد چل رہے تھے، ایک جگہ کچھ لوگ ملے جو ایک درخت کے سائے کے نیچے جمع تھے، ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس شخص نے روزہ رکھا ہوا ہے، تو اس کا روزہ اس کے لیے دشواری پیدا کر رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ بات نیکی نہیں ہے کہ تم لوگ سفر کے دوران روزہ رکھو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3553]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1946، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1115، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2017، 2018، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 355، 3552، 3553، 3554، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2256، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2407، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14413» «رقم طبعة با وزير 3545»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
رجاله ثقات رجال الشيخين غير عمارة بن غزية فمن رجال مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں