صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
162. فصل في صوم يوم الشك - ذكر خبر أوهم من لم يحكم صناعة الحديث أنه مضاد هذا الفعل المزجور عنه
روزہ شک کے دن کے بیان میں فصل - اس خبر کا ذکر جو حدیث کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ یہ اس منع کردہ فعل کے مخالف ہے
حدیث نمبر: 3587
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ أَوْ لِرَجُلٍ:" أَصُمْتَ مِنْ سَرَرِ هَذَا الشَّهْرِ شَيْئًا؟"، قَالَ: لا، قَالَ: " فَإِذَا أَفْطَرْتَ فَصُمْ يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ" .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یا شاید کسی اور شخص سے فرمایا: کیا تم نے اس مہینے کے آخر میں سے کچھ روزے رکھے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم (کسی مہینے میں کوئی نفلی روزہ) نہ رکھو، تو ایک یا دو دن روزہ رکھ لیا کرو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3587]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3579»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2016): ق
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح