🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

201. فصل - ذكر البيان بأن الحائض إنما رخص لها أن تنفر وإن لم يكن آخر عهدها بالبيت إذا كانت طافت قبل ذلك طواف الزيارة
- اس بات کا بیان کہ حیض والی عورت کو اس وقت رخصت ہے کہ وہ نفر کرے چاہے اس کا آخری عمل بیت اللہ سے نہ ہو، بشرطیکہ اس نے اس سے پہلے طواف زیارت کیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3904
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَرَى صَفِيَّةَ إِلا حَابِسَتَنَا، قَالَ:" وَمَا شَأْنُهَا؟"، قَالَتْ: حَاضَتْ، قَالَ:" أَمَا كَانَتْ أَفَاضَتْ؟"، قُلْتُ: بَلَى، وَلَكِنَّهَا حَاضَتْ، قَالَ:" فَلا حَبْسَ عَلَيْهَا فَلْتَنْفِرْ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا خیال ہے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی وجہ سے ہمیں رکنا پڑے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اسے کیا ہوا ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: انہیں حیض آ گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ طوافِ افاضہ کر چکی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، لیکن انہیں حیض آ گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اس کا رکنا ضروری نہیں ہے، وہ روانہ ہو سکتی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3904]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 294، 305، 316، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1211، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 963، 2604، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3792، 3795، 3834، 3835، 3900، 3902، 3903، 3904، 3905، 3912، 3917، 3918، 3926، 3927، 3928، 3929، 3942، 4005، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1788، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1778، 1779، والترمذي فى (جامعه) برقم: 943، 945، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2963، 2981، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 877، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2626، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6357» «رقم طبعة با وزير 3893»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں