🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. باب النفقة - ذكر وصف قوله صلى الله عليه وسلم أن يضيع من يقوت-
نفقہ کا بیان - نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کی صفت کا ذکر کہ وہ اسے ضائع کرے جس کا وہ قوت دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4241
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الرَّازِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو إِِذْ جَاءَهُ قَهْرَمَانٌ لَهُ فَدَخَلَ، فَقَالَ: أَعْطَيْتَ الرَّقِيقَ قُوتَهُمْ؟ قَالَ: لا. قَالَ: فَانْطَلِقْ فَأَعْطِهِمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَفَى بِالْمَرْءِ إِِثْمًا أَنْ يَحْبِسَ عَمَّا يَمْلِكُ قُوتَهُمْ" .
خیثمہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران ان کا منشی ان کے پاس آیا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: کیا تم نے غلاموں کو ان کی خوراک دے دی ہے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم جاؤ اور وہ انہیں ادا کر دو، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: آدمی کے گنہگار ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ان لوگوں کو ادائیگی نہ کرے جن کی خوراک اس کے ذمے ہو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4241]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 996، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4240، 4241، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1520، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1692، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15796، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6606، والحميدي فى (مسنده) برقم: 610» «رقم طبعة با وزير 4227»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» -أيضا-: م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں