🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. ذكر الخبر الدال على أن الحالف إذا أراد أن يحلف على شيء يجب أن يعقب يمينه الاستثناء-
- ذکر اس خبر کا جو اس بات کی دلیل ہے کہ قسم کھانے والے کو اگر کوئی قسم کھانی ہو تو اسے اپنی قسم کے بعد استثناء کرنا چاہیے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4337
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " حَلَفَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ لَيَطُوفَنَّ عَلَى مِائَةِ امْرَأَةٍ، كُلُّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ تَحْمِلُ غُلامًا يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَ: فَلَمْ تَحْمِلْ مِنْهُنَّ إِِلا امْرَأَةٌ وَاحِدَةٌ نِصْفَ غُلامٍ، فَقَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ قَالَ: إِِنْ شَاءَ اللَّهُ، كَانَ كَمَا قَالَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: سیدنا سلیمان بن داؤد علیہما السلام نے یہ قسم اٹھائی کہ وہ اپنی ایک سو بیویوں کے پاس تشریف لے جائیں گے اور ان میں سے سے ہر ایک عورت ایسے لڑکے کو جنم دے گی جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تو ان میں سے صرف ایک خاتون نے نامکمل بچے کو جنم دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: اگر وہ اس وقت انشاء اللہ کہ دیتے تو اسی طرح ہونا تھا جس طرح انہوں نے بیان کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأَيْمَانِ/حدیث: 4337]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4322»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں