صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
16. باب في الخلافة والإمارة - ذكر نفي دخول الجنة عن الإمام الغاش لرعيته فيما يتقلد من أمورهم-
خلافت و امارت کا بیان - اس بات کا بیان کہ اپنی رعایا کو دھوکہ دینے والے امام کا جنت میں داخلہ نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 4495
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْهَبِ جَعْفَرُ بْنُ حَيَّانَ الْعُطَارِدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَالَ: عَادَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَقَالَ مَعْقِلٌ : إِِنِّي مُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَوْ عَلِمْتَ أَنَّ لِي حَيَاةً مَا حَدَّثْتُكَ بِهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْتَرْعِيهِ اللَّهُ رَعِيَّةً، يَمُوتُ يَوْمَ يَمُوتُ وَهُوَ غَاشٌّ لِرَعِيَّتِهِ، إِِلا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ" .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: عبیداللہ بن زیاد سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی بیماری کے دوران ان کی عیادت کرنے کے لیے آیا یہ اس بیماری کی بات ہے جس میں ان کا انتقال ہو گیا تھا تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں ایک حدیث بیان کرنے لگا ہوں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے اگر مجھے یہ پتہ ہوتا کہ ابھی میں اور زندہ رہوں گا تو میں تمہیں یہ حدیث بیان نہ کرتا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بھی بندے کو اللہ تعالیٰ کسی کی نگرانی کا کام سونپے اور وہ ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ اپنی رعایا کے ساتھ دھوکہ کرتا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس شخص پر جنت کو حرام قرار دے دیتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4495]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4478»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الضعيفة» تحت الحديث (2033).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم