🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

153. باب فضل الجهاد - ذكر الأخبار عن نفي كتبة الله الأجر لمن غزا في سبيله يريد به شيئا من عرض هذه الدنيا الفانية الزائلة-
جہاد کے فضائل کا بیان - ان خبروں کا ذکر جن میں اس شخص کے لیے اجر نہ ہونے کا بیان ہے جو جہاد میں دنیا کا فائدہ چاہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4637
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن المبارك ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ مِكْرَزٍ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلُ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَهُوَ يَبْتَغِي مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا أَجْرَ لَهُ". فَأَعْظَمَ ذَلِكَ النَّاسُ، وَقَالُوا لِلرَّجُلِ: عُدْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَعَلَّكَ لَمْ تُفَهِمْهُ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلُ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَهُوَ يَبْتَغِي مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا؟ قَالَ:" لا أَجْرَ لَهُ". فَأَعْظَمَ ذَلِكَ النَّاسُ، وَقَالُوا لِلرَّجُلِ: عُدْ لِرَسُولِ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ الثَّالِثَةَ: رَجُلٌ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَهُوَ يَبْتَغِي مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا؟ قَالَ:" لا أَجْرَ لَهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور اس کے ہمراہ وہ دنیاوی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسے شخص کو اجر نہیں ملے گا۔ لوگوں کے لیے یہ بات بڑی پریشانی کا باعث بنی، لوگوں نے اس شخص سے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دوبارہ یہ سوال کرو، ہو سکتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے مفہوم کا اندازہ نہ ہو سکا ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک شخص اللہ کی راہ میں جہاد کا ارادہ کرتا ہے اور دنیاوی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے کوئی اجر نہیں ملے گا۔ لوگوں کے لیے یہ بات بڑی پریشانی کا باعث بنی، انہوں نے اس شخص سے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پھر یہ سوال کرو، اس شخص نے تیسری مرتبہ سوال کیا کہ ایک شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور وہ اس کے ذریعے دنیاوی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے کوئی اجر نہیں ملے گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4637]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4637، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2450، 3424، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2516، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18622، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8015، 8915» «رقم طبعة با وزير 4618»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «صحيح أبي داود» (2272).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
رجاله ثقات رجال الصحيح غير مكرز
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں