🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

156. باب فضل الجهاد - ذكر البيان بأن الله جل وعلا يعطي من عقر جواده وأهريق دمه ما يؤتي عباده الصالحين-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جس کا گھوڑا زخمی ہو جائے اور اس کا خون بہا دیا جائے، اللہ اسے اپنے نیک بندوں کے برابر اجر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4640
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ عَائِذٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَجُلا جَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي بِنَا، فَقَالَ حِينَ انْتَهَى إِِلَى الصَّفِّ: اللَّهُمَّ آتِنِي أَفْضَلَ مَا تُؤْتِي عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ، قَالَ:" مَنِ الْمُتَكَلِّمُ آنِفًا؟" فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِِذَا يُعْقَرُ جَوَادُكَ، وَتُسْتَشْهَدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" .
عامر بن سعد بن ابی وقاص رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ہمیں نماز پڑھا رہے تھے، جب وہ شخص صف تک پہنچا تو اس نے یہ دعا کی: «اللَّهُمَّ آتِنِي أَفْضَلَ مَا تُؤْتِي عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ» ”اے اللہ! تو نے اپنے نیک بندوں کو جو کچھ عطا کیا ہے اس میں سب سے زیادہ فضیلت والی چیز مجھے بھی عطا کر (یعنی مجھے سب سے زیادہ فضیلت والی چیز عطا کر)۔“ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”ابھی کس شخص نے کلام کیا تھا؟“ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس صورت میں تمہارے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں گے اور تمہیں اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4640]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 453، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4640، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 753، 2415، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9841، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 697» «رقم طبعة با وزير 4621»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «التعليق الرغيب» (2/ 199). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله رجال الصحيح غير محمد بن مسلم بن عائذ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں