🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

قرآن و حدیث کا پیغام پہنچانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیجیے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

160. باب فضل النفقة في سبيل الله - ذكر ابتدار خزنة الجنان في القيامة عند نداء من أنفق في سبيل الله زوجين من ماله-
باب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ قیامت کے دن جب اعلان ہو گا تو جنت کے دربان دو جوڑے خرچ کرنے والے کے استقبال میں آگے بڑھیں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4644
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَالَ: قَالَ صَعْصَعَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَمُّ الأَحْنَفِ: أَتَيْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ ، مَا مَالُكَ؟ قَالَ: مَالِي عَمَلِي. فَقُلْتُ حَدَّثَنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ابْتَدَرَتْهُ خَزَنَةُ الْجَنَّةِ" . قَالَ: قُلْتُ: وَمَا زَوْجَانِ؟ قَالَ: فَرْسَانِ مِنْ خَيْلِهِ، بَعِيرَانِ مِنْ إِِبِلِهِ، عَبْدَانِ مِنْ رَقِيقِهِ. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الْعَرَبُ فِي لُغَتِهَا تُسَمِّي الْفَرْدَيْنِ الْمُتَلازِمَيْنِ زَوْجَيْنِ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ سورة الذاريات آية 49.
صعصعہ بن معاویہ جو سیدنا احنف بن قیس رضی اللہ عنہ کے چچا ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں ربذہ میں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے کہا: اے سیدنا ابوذر! آپ کا مال کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میرا مال میرا عمل ہے۔ میں نے کہا: آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کیجیے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنے مال میں سے کسی چیز کا جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو جنت کے دربان تیزی سے اس کی طرف لپکتے ہیں۔ (راوی بیان کرتے ہیں) میں نے دریافت کیا: جوڑے سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ کہ اپنے گھوڑوں میں سے دو گھوڑے دے دے یا اپنے اونٹوں میں سے دو اونٹ دے دے یا اپنے غلاموں میں سے دو غلام دے دے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عرب اپنے محاورے میں ایک ہی جیسی دو چیزوں کے لیے لفظ جوڑا استعمال کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے بھی ارشاد فرمایا ہے: ﴿وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ﴾ [سورة الذاريات: 49] اور ہم نے ہر چیز میں سے جوڑے پیدا کیے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4644]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2940، 4643، 4644، 4645، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2453، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2447، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18636، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21736» «رقم طبعة با وزير 4625»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - المصدر نفسه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں