صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
176. باب فضل الشهادة - ذكر البيان بأن الشهيد في القيامة يشفع في سبعين من أهل بيته-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ شہید قیامت کے دن اپنے خاندان کے ستر افراد کے لیے شفاعت کرے گا
حدیث نمبر: 4660
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمُعَدَّلُ بِالْفُسْطَاطِ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ رَبَاحٍ الذِّمَارِيُّ ، عَنْ نِمْرَانَ بْنِ عُتْبَةَ الذِّمَارِيِّ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أُمِّ الدَّرْدَاءِ وَنَحْنُ أَيْتَامٌ صِغَارٌ، فَمَسَحَتْ رُؤُوسَنَا، وَقَالَتْ: أَبْشِرُوا يَا بَنِيَّ، فَإِِنِّي أرجو أَنْ تَكُونُوا فِي شَفَاعَةِ أَبِيكُمْ، فَإِِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " الشَّهِيدُ يَشْفَعُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ" .
نمران بن عقبہ ذماری بیان کرتے ہیں: ہم سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم اس وقت یتیم اور کم سن تھے، انہوں نے ہمارے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: اے میرے بچو! تمہیں خوشخبری ہو کیونکہ مجھے یہ امید ہے تمہیں تمہارے والد کی شفاعت نصیب ہوگی، میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”شہید اپنے گھر والوں میں سے ستر افراد کی شفاعت کرے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4660]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4660، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2522، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18598، والبزار فى (مسنده) برقم: 4085» «رقم طبعة با وزير 4641»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2277). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null