صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
246. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الاستحباب للمرء إذا تجهز للغزاة وحدثت به علة أن يعطي ما جهز لنفسه أخاه المسلم ليغزو به-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اگر کوئی غزوے کے لیے تیار ہو اور کوئی عِلّہ پیش آ جائے تو جو اس نے اپنے لیے تیار رکھا تھا اپنے مسلمان بھائی کو دے دینا مستحب ہے
حدیث نمبر: 4730
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلامٍ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ فَتًى مِنْ أَسْلَمَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ الْجِهَادَ وَلَيْسَ لِي مَا أَتَجَهَّزُ بِهِ، قَالَ: " اذْهَبْ إِلَى فُلانٍ الأَنْصَارِيِّ، فَإِنَّهُ قَدْ كَانَ تَجَهَّزَ"، فَقُلْ لَهُ: يُقْرِئُكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّلامَ، وَيَقُولُ لَكَ: ادْفَعْ إِلَيَّ مَا تَجَهَّزْتَ بِهِ، فَأَتَاهُ، فَقَالَ الرَّجُلُ لامْرَأَتِهِ: لا تُخْفِي مِنْهُ شَيْئًا، فَوَاللَّهِ لا تُخْفِينَ مِنْهُ شَيْئًا، فَيُبَارَكَ لَكِ مِنْهُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں جہاد کے لیے جانا چاہتا ہوں، لیکن میرے پاس اس کا ساز و سامان نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم فلاں انصاری کے پاس چلے جاؤ، اس کے پاس ساز و سامان ہے، تم اس سے کہنا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں سلام کہہ رہے ہیں اور یہ ارشاد فرما رہے ہیں کہ تم اپنا ساز و سامان مجھے دے دو۔“ وہ شخص اس انصاری کے پاس آیا تو اس شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تم اس سے کوئی بھی چیز پوشیدہ نہ رکھنا، اللہ کی قسم! تم نے اس سے جو بھی چیز چھپانے کی کوشش کی تو اس میں تمہیں برکت نصیب نہیں ہوگی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4730]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1893، 1894، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4730، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2780، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17915، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13362، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3293، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1330، والبزار فى (مسنده) برقم: 6981» «رقم طبعة با وزير 4710»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2484).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم