🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

324. باب الغنائم وقسمتها - ذكر وصف ما يعمل في الغنائم إذا غنمها المسلمون-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - جب مسلمانوں نے غنیمت حاصل کی تو اس میں کیا اعمال کیے جاتے ہیں اس کی وصف و ترتیب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4809
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَوْذَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَامِرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصَابَ مَغْنَمًا أَمَرَ بِلالا فَنَادَى فِي النَّاسِ، فَيَجِيءُ النَّاسُ بِغَنَائِمِهِمْ، فَيُخَمِّسُهُ وَيُقَسِّمُهُ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ بَعْدَ ذَلِكَ بِزِمَامٍ مِنْ شَعْرٍ، فَقَالَ: أَمَا سَمِعْتَ بِلالا يُنَادِي ثَلاثًا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَجِيءَ بِهِ؟ فَاعْتَذَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُنْ أَنْتَ الَّذِي يَجِيءُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَلَنْ أَقْبَلَهُ مِنْكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مالِ غنیمت حاصل ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیتے کہ وہ لوگوں میں اعلان کر دیں، تو لوگ اپنے اپنے مالِ غنیمت کو لے آتے، (ایک مرتبہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے خمس نکال کر بقیہ مال تقسیم کر دیا تو اس کے بعد ایک شخص بالوں سے بنی ہوئی رسی لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تم نے بلال کا تین مرتبہ کیا ہوا اعلان نہیں سنا تھا؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں (سنا تھا)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: پھر کیا وجہ ہے تم اسے پہلے کیوں لے کر نہیں آئے؟ اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں معذرت پیش کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسے ہو جاؤ کہ اگر تم اسے قیامت کے دن بھی لے کر آؤ گے تو میں اسے تم سے قبول نہیں کروں گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4809]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4809، 4858، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2598، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2712، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12843، 12983، 18280، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7116، والطبراني فى(الكبير) برقم: 14397، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8023» «رقم طبعة با وزير 4789»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «صحيح أبي داود» (2429).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں