صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
364. باب الغلول - ذكر إيجاب دخول النار للغال في سبيل الله جل وعلا-
الغلول کا بیان - جہاد میں خیانت کرنے والے کے لیے جہنم واجب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 4849
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ الْحَنَفِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ: لَمَّا قُتِلَ نَفَرٌ يَوْمَ خَيْبَرَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: فُلانٌ شَهِيدٌ، وَفُلانٌ شَهِيدٌ، حَتَّى ذَكَرُوا رَجُلا، فَقَالُوا: فُلانٌ شَهِيدٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَلا، إِنِّي رَأَيْتُهُ فِي النَّارِ فِي عَبَاءَةٍ غَلَّهَا أَوْ بُرْدَةٍ غَلَّهَا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، اذْهَبْ، فَنَادِ فِي النَّاسِ، أَنَّهُ لا يَدْخُلُ الْجَنَّةُ إِلا نَفْسٌ مُؤْمِنَةٌ" ، قَالَ: فَخَرَجْتُ، فَنَادَيْتُ فِي النَّاسِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ لوگ شہید ہو گئے تو لوگوں نے کہا: فلاں شخص شہید ہے، فلاں شخص شہید ہے، یہاں تک کہ لوگوں نے ایک شخص کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہا کہ فلاں شخص شہید ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہرگز نہیں! میں نے اسے ایک «عَبَاءَةٍ» (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) چادر کی وجہ سے جہنم میں دیکھا ہے جو اس نے خیانت کے طور پر حاصل کی تھی۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے خطاب کے صاحبزادے! جاؤ اور لوگوں میں یہ اعلان کر دو کہ «أَنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا الْمُؤْمِنُونَ» ”جنت میں صرف مومن شخص داخل ہو گا۔“”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں وہاں سے نکلا اور میں نے لوگوں میں یہ اعلان کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4849]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 114، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4849، 4857، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1574، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2532، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18274، وأحمد فى (مسنده) برقم: 208، 334، والبزار فى (مسنده) برقم: 198، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38040» «رقم طبعة با وزير 4829»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم